ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سے طبیعت کو ایک قسم کا حظ معلوم ہوتا ہے مگر خیالات فاسد نہیں پیدا ہوتے - جواب - یہ تسویل شیطانی ہے ضرور خیال فاسد ہوتا ہے گو اس وقت اس کا فاسد ہونا معلوم نہ ہو مگر ایک وقت میں یہ فساد ظاہر ہوگا - ( 128 ) - ایک صاحب نے جن کو نشست و برخاست کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر موا خذہ کر کے واپس کردیا گیا ایک خط لکھا جس میں اپنی نہایت اچھی حالت کا اظہار تھا - حضرت نے فرمایا کہ دیکھئے میری خشونت بیکار نہیں ہوتی ان کو بہت نفع ہوا - یہ خشونت علاج ہوتی ہے بہت سے امراض کی - کھوٹی چاندی کو جب تک آنچ نہ دی جاوے اس کا میل زائل نہیں ہوتا - اگر وہ چاندی کہے کہ ہائے میں جلی ہائے میں پھکی مجھے سرد پانی میں ڈال دو اور وہ پانی میں ڈال بھی دی گئی تو کیا ہوگا وہی ٹھوس کی ٹھوس رہے گی - حضرت نے ان صاحب کے خط کا یہ جواب لکھا - حالات پڑھ کر مسرت بے اندازہ ہوئی شکر الہٰی بجا لایا اور دعاء ترقی کی مناسب ہے کہ گاہ گاہ خط و کتابت رکھئے اور کچھ نہیں ایک دعا ہی مل جاتی ہے - ( 129 ) ایک خط کا جواب - میری کتابیں دیکھو اور عمل شروع کرو اور حالات سے اطلاع دیتے رہو جب کام کرتے ہوئے دیکھوں گا اور اطمینان ہوجائے گا تو درخواست بیعت کا بھی مضائقہ نہیں - ( 130 ) ایک خط کا جواب - سب معمولات اچھے ہیں - اللہ تعالیٰ برکت فرمادیں - ننگا دیکھنا اشارہ ہے - دنیا سے بے تلق ہونے پر - مبارک خواب ہے - ( 131 ) مضمون - میری نماز میں خیال ادھر ادھر ہوجاتے تھے - لیکن بہشتی زیور میں جو طریقہ ہے اس سے خیال کوئی طرف نہیں جاتاق - لیکن آنکھ بند کرنے سے خیال نماز میں رہتا اور آنکھ کھلنے سے خیال ادھر ادھر ہوجاتا ہے - جواب - اس غرض سے آنکھ بند کر لنے کا مضائقہ نہیں - مضمون - شعبان و رمضان میں بعد عشاء بجائے وظیفہ کے دور قرآن شریف کا کرلیا کروں اور وظیفہ بند کردوں تو کچھ حرج تو نہیں کیونکہ صرف بعد عشاء فرصت ملتی ہے - جواب - یہی بہتر ہے اور کے بعد پھر مشورہ کرلیں -