ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
جواب - جو کچھ بھی ہو آیات میں سے ہے خواہ ارضی یا سماوی اور آیات کے مشاہدہ کے وقت فافزاعوالی ذکر اللہ وارد ہے زکر ہے - سوال ( 67 ) احقر ھذا محض شرف زیارت سے مشرف ہونے کیا مید رکھتا ہے اور اس امید پر کہ شاید حق تعالیٰ اپنے فضل و عنایت سے آنحضرت سے مناسبت پیدا کردے کچھ مدت تک خدمت مبارک میں قیام کا بھی ارادہ ہے باقی حضرت والا کو میں کسی بات کا ذمہ دار نہیں بناتا محض اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر بھروسہ کرتا ہوں وہاں رہ کر بغیر اجازت حضرت والا کے نہ مکاتبت کروں گا نہ مخاطبت میں ان دونوں سے دست بردار ہوتا ہوں الا بالا جازۃ الشریفہ- جواب - اس سے ابہام ہوتا ہے کہ اجازت کی بھی توقع ہے سو یہ توقع واجب النفی ہے - سوال ( 68 ) اس وقت یہ آروزئے ذکر و شغل حضور کی خدمت میں رجوع کر کے امید عاجزی متمنی ہے کہ ازروئے مہربانی بندہ پر توجہ مبزول فرما کر اس کے باطن کی اصلاح کے لئے کچھ ذکر و شغل کی تعلیم فرمائیں گے - جواب - یہی خیال غلط ہے کہ ذخر و شغل سے باطن کی اصلاح ہوسکتی ہے - سوال ( 69 ) نوٹ : ایک صاحب نے بغرض اصلاح حضرت والا کی خدمت میں قیام کی اجازت چاہی - حضرت والا نے حسب ذیل جواب تحریر فرمایا - جواب - بعد تجارت طویلہ قاعدہ مقرر کیا گیا ہے کہ جب تک دور سے مکاتبت طویلہ کر کے مناسب پیدا نہ کر لیں یہاں قیام کر کے مخاطبت و مکاتبت مفید نہیں - کا اثر تھا سوال ( 70 ) ایک صاحب کے گھر میں آسیب - انہوں نے حضرت والا کی خدمت میں عریضہ ارسال کیا کہ میرے گھر میں آسیب ہے - کوئی تعویز آسیب کا مرحمت فرمایا جاوے - حضرت والا نے جواب میں تحریر فرمادیا کہ یہ کام عامل کا ہے میں عامل نہیں دعا کرتا ہوں اور پوچھنے پر عامل کا پتہ بتلاسکتا ہوں - اس پر انہوں نے دوسرے خط میں تحریر کیا کہ میرے آقا و مرشد السلام علیکم میں عامل کا نام دریافت کرنا نہیں چاہتا ہوں میں خدا کو گواہ کر کے عرض کرتا ہوں کہ میں غیر خدا غیر شیخ مرشدی دوسری جگہ جانا نہیں چاہتا ہوں - جواب - تو اگر کسی کو بخار ہوجائے کیا نسخہ لینے بھی حبیب کے پاس نہ جاؤگے - عامل