ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
شروع ہوئی اور خیالات دنیوی اور لمبی آرزوئیں دل میں بھرتی جاتی ہیں کہ ہم یوں کریں گے پھر یہ ہوگا وغیرہ اور ذکر کی وہ لزت حلاوت بھی نہیں رہی - پہلے لذت اور دل کی خوشی سے ہوتا تھا اب بسا اوقات جبر سے کیا جاتا ہے مگر بفضل خدا آج تک ذکر کا ناغہ نہیں ہوا - جواب - یہی بڑی بات ہے - ان شاء اللہ تعالیٰ اسی کی برکت سے پہلے سے زیادہ حالات محمودہ نصیب ہوں گے جو پائیدار ہوں گے اور وہ ناپائیدار تھے - مضمون - اس کے لئے کوئی نسخہ مرحمت ہو کہ قلب پر قسادت نہ آنے پائے - جواب - یہ قسادت نہیں ہے آپ کی تشخیص کی غلطی ہے - قساوت کہتے ہیں گناہ سے نفرت نہ ہونے کو اور طاعت سے رغبت نہ ہونے کو - مضمون - اندیشہ ہے کہ کہیں ذکر ترک ہونے تک نوبت پہنچ جائے - جواب - قبل از مرگ واویلا اسی کا نام ہے - اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنا چاہئے - مضمون - یہاں سے قریب ایک نقشبندی بزرگ متبع شریعت موجود ہہیں اجازت ہوتو کبھی کبھی ان کی خدمت شریف میں حاضر ہوجایا کروں - جواب - مبتدی کو مضر ہے - مضمون - میرے آقا میرا نفس بڑا سر کش ہوگیا ہے اس کی کوئی سخت سزا تجویز فرمائی جاوے - جواب - کیا میں آپ سے پوچھ پوچھ کر تعلیم دوں گا - ( 91 ) مضمون - آج شب کو خواب میں جناب کی زیارت ہوئی اور حضرت پیر مرشد جناب حاجی امداد اللہ صاحب مرحوم مغفور کی توجہ سے ( جو جناب کی صورت میں تھے ) قلب پر ایک غلاف تھا وہ پارچہ صندل کی طرح خشل ہو کر علحیدہ ہوگیا - جواب - مبارک ہو - مضمون - توجہ تو بزرگوں کے بذریعہ خواب کے ظاہر ہوتی ہے لیکن حب جاہ حب مال طول امل میں گرفتاری بدستور ہے - جواب - سب ان شاء اللہ تعالیٰ رفع ہوجاوے گا -