ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سے نفع لازمی ہوتا تو یہ رایئے صحیح ہے اس میں تو دوسروں کو ہدایت ہوتی ہے ضرور ذکر کیجئے اور اس تربوز والے کو بھی تلاش کر کے اس کے کہے کہ ہوئے دام دیجئے - والسلام - ( 123 ) مضمون - تین سال ہوئے پولیس میں آئے ہوئے مگر اتنا پریشان ہوں جس کی کوئی انتہاء نہیں - حضور سے دنیاوی معاملات میں گزارش کرتے ہوئے خوف مانع ہوتا ہے مگر چند در چند پریشانیوں نے سخت مجبور کر کے حضور میں گزارز کرنے کی جرات دلائی ہے - ایک جگہ خالی ہے وہ جگہ امن کی ہے میرے خیال میں ساری پریشانیاں دفع ہوکر تنگدستی بھی دور ہوجائے - ایک شاہ صاحب یہاں ہیں انہوں نے قبل اس جگہ کے خالی ہونے ہی کے جواب دے دیا تھا - کہ تمہاری قسمت میں نہیں ہے اس لئے مبجوری ہے - حضور میں بادب دعا کا ملتجی ہوں - جواب - دل وجان سے دعا کامیابی کرتا ہوں - قمست کی یقینی خبر بجز نبی کے کسی کو نہیں ہوسکتی اور کشف وغیرہ خود مشکوک سے اس کی بنا پر کسی مسلمان کو دل شکستہ کرنا دیانت سے بہت بعید ہے - آپ کوشش کریں اور حق تعالیٰ پر نظر رکھیں اور بعد عشاء یا لطیف گیارہ سو بار مع اول وآخر درود شریف گیارہ بار پڑھ کر دعا کریں جو بہتر ہوگا وہ ہورہے گا ( 124 ) مضمون خط یکے از خلفاء - ریل کے سفر میں صندوق جس میں قیمتی چیزیں تھیں چوری ہوگیا - ایک عورت پر پولیس نے شبہ کیا کچھ خلاف واقع بیان کرنا چاہا گناہ اور ظلم کے خیال سے خلاد واقع بیان کرنے سے صاف انکار کردیا - پولیس سے فراغت کے بعد کچھ دیر تک میں علیحدہ بیٹھ کر سوچتا رہا کہ کوئی گناہ نہیں ہوا - بعد غور بیسار یہ محسوس ہو کر کہ کوئی گناہ نہیں ہوا بہت خوش ہوئی اور دو رکعت صلٰوۃ الشکر اور سو بار درود شریف پڑھا اس کی نہایت خوشی ہوئی کہ قلب کو اس سامان کی محبت سے بالکل خالی پایا حالانکہ اس کے جاتے رہنے سے بہت تکلیف ہوگئی - نیز یہ بات قابل خوشی تھی کہ اس پر پورا اعتماد تھا کہ جو کچھ ہوا باذن الٰہی ہوا اگر ملتا ہے تو اتنی ہی کوشش سے بلکہ بلا کوشش بھی مل جائے گا اور نہیں ملنا ہے تو کچھ بھی کوشش کی جاوے - ملنا ممکن ہے اس پر ایسا اطمینان تھا کہ اس سے پہلے مجھے کبھی یاد نہیں حتیٰ کہ پولیس سے قریب تین گھنٹہ کے بات چیت رہی - کسی موقع پر لہجہ میں بھی فرق نہیں آیا - اضطراب اور تشویش تو کیا حضرت والا اس کے خطا و صواب کے متعلق ارشاد فرمایا دیں تاکہ آئندہ خیال رکھا جاوے -