ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
دعا سے ذکر افضل ہے حال : - آگے دعائے طویل مانگا کرتا تھا اب دل چاہتا ہئ کہ دعایئ مختصت مثل رضیت بالہ ربا و بالا سلام دینا کے مانگ کر بجائے دعا کے ذکر الا الہ الا اللہ کرلیا کروں مناسب ہے یا نہیں - جواب افضل ہے - تکلف خلاف سنت کی ضرورت نہیں حال : - اس کے علاوہ اور کوئی کیفیت نہیں ہے اکثر جی میں آتا ہے کہ کاش میں موجود نہ ہوتا یا کوئی غیر مکلف چیز ہوتا تاکہ بار امانت سے بچ جاتا - کبھی کبھی دعا کرتا ہوں کہ خدائے قدوس مجھے مارے اور خاتمہ ایمان سے ہوجاوے - اگر زیادت مدت حیات ہوئی تو خطرہ ہے کہ کوئی ایسا فعل صدر ہوجاوے جس سے حق سبحانہ و تعالیٰ زیادہ ناراض ہوجاویں ایسی دعا کرنے میں کوئی حرج ہے یا نہیں ؟ جواب : - اس تکلف خلاف سنت کی ضرورت نہیں خطرہ تو ایک ساعت کا بھی ہے عمر طویل پر موقوف نہین حفاظت معصیت و خاتمہ بالخیر کی دعا کافی ہے خواہ عمر قصیر ہو یا طویل - حضرت والا : - بندہ گندہ کے لئے دعا فرمادیں کہ ھق تعالیٰ اپنے بندوں میں شامل فرمالیں - جواب : - دعا کرتا ہوں - غیر شیخ سے نفع باطنی توقع مناسب نہیں ( 4 ) 11 محرم الحرام 1357 ھ کو ایک خواب کی حالت اس طرح بذریعہ تحریر پیش کی - حال : - بندہ نے ایک خواب شب گزشتہ دیکھا ہے اکثر خواب بھول جاتے ہیں مگر یہ خواب یاد رہا ہے وہ یہ ہے کہ وکیل عبد الرحمان صاحب پٹنہ والے جو حال میں خانقاہ شریف میں مقیم ہیں انہوں نے ایک لباس جو اعلیٰ قسم کا سفید ہے اس میں ایک بنیائن بہت عمدہ اور ایک قمیض بہت سفید اور طویل پانجامہ اس سے زیادہ گھٹیا سفید دیا ہے - میں اس کو پہن رہا ہوں اور خواجہ صاحب اور وکیل صاحب مذکور تشریففرماہیں حضرت کا گزر ہوا - اور آپ نے دریافت کرلیا کہ وکیل صاحب نے کپڑے مذکور تشریف فرمائیں حضرت کا گزر ہوا - اور آپ نے دریافت کرلیا کہ وکیل صاحب نے کپڑے دئے ہیں میں نے لئے اس لینے پر حضرت