ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بڑے ذوق و شوق سے پڑھتا ہوں - جواب - اس کی اصلا ضرورت نہیں - مضمون - اور تھوڑی دیر تک تو حضور کا تصور رہتا ہے بعد اس کے حضور کا تصور تو مٹ جاتا ہے اور یہ معلوم ہونے لگتا ہے کہ ایک اونچا تخت جس کے خاص حصہ پر نور جلوہ گرہوتتا ہے میرے سامنے ہوتا ہے اور یہ تخت تخت خداوندی معلوم ہوتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نور میں بڑی زبردست کشش ہے جو کہ زبردستی مجھ کو اپنی طرف کھینچتا جاتا ہے - شعر ورد زبان رہتا ہے اور اس نور ے قریب ہوتا جاتا ہوں - جب نہ نور گز سوا گز کے فاصلہ پر رہ جاتا ہے یکایک چونکہ اٹھتا ہوں اور سب کچھ غائب ہوجاتا ہے - جواب - سبحان اللہ یہ توجہ الی اللہ تو آسل مقصود ہے اور شیخ کی محبت اسی مقصود کا ذریعہ ہے پس اگر کسی کو خدا تعالیٰ یہ مقصود نصیب کردے اور شیخ سے ذرا بھی محبت نہ ہو مگر اطاعت و اتباع ہو تو وہ شخص سرتا سر حق فائز ہے - 12 جمادی الاول 34 ھ - ( 55 ) مضمون - بہت دنوں سے یہ سنتا ہوں کہ یہ پڑھے تو اتنا روز ملے اور یہ عمل کرے اتنی اشرفی پاوے اگر حضور کو معلوم ہوں اطلاع فرمایئے - جواب - مجھ کو نہیں معلوم - ( 56 ) مضمون - مبلغ پانچ روپیہ جناب کی خدمت میں روانہ کیا ہے - جواب - ابھی نہیں پہنچے اگر کوپن میں بھی یہ مضمون ہوا تو وصول کرلوں گا اور اگر اس میں بھی نہ ہو اور یاد بھی نہ رہا تو بجبوری منی آرڈر واپس ہوگا - ( 57 ) جواب ایک خط کا - میں جس مسجد میں جمعہ کے روز جماعت نہہو وہاں جماعت سے ظہر پڑھنے میں اگر کسی قسم کا فتنہ نہ ہو ظہر جماعت سے پڑھیں ورنہ تنہا تنہا پڑھ لیں - ( 58 ) - جواب ایک خط کا - بیعت کے طریقہ کے متعلق مفصل مضمون خط میں نہیں آسکتا زبانی سمجھ میں اسکتا ہے لیکن چونکہ مجھ میں بیعت کی اہلیت نہیں ہے اس لئے اس قصد سے یہاں تکلیف نہ فرماویں البتہ اگر محض ملاقات کے قصد سے آنے کا ارادہ ہو مضائقہ نہیں لیکن آنے سے ایک ہفتہ قبل میرے قیام وطن کی تحقیق فرمالیں -