ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
ملفوظات کی طرح اس سفر نامے کو بھی میں نے آپنے آقا کے حجور میں پیش کردیا وہاں سے اس کا مسودہ خلعت صحت کے ساتھ واپس عطا ہوا - اس کے بعد احتیاطا میں نے وہی مسودہ اپنے محترم سراپا لطف و کرم جنان خان بہادر خواجہ عزیز الحسن صاحب غوری بی اے انسپکڑ مدارس آلٰہ آباد مؤلف اشرف السوالخ کی خدمت میں بھیج دیا - وہاں سے بھی نظر ثانی سے مزین ہو کر میرے پاس آگیا - اب میں حضرت اقدس کی منظوری کے بعد اس کو ارمغان جادواں کے تاریخی نام سے موسوم کرتا ہوں - اور حضرت اقدس کی غایت شفقت و تجویز گرامی سے ان ہرسہ اجزا یعنی ارمغان جادواں جمیل الکلام اور اسعد لا برار کے مجموعہ کا نام الاسفار عن برکات بعض الاسفار ملقب بہ الفصل للوصل قرار پایا ہے جو لوح پر زینت و برکت کے لئے درج کردیا گیا ہے - علاوہ اس کے جب یہ خیال تھا کہ صرف لکھنؤ کے سفر کے حالات جمع کئے جائیں اس وقت اس مجموعہ کا نام بہار لکھنو رکھا گیا تھا لیکن جب لاہور اور دونوں جگہ کے سفر کے حالات جمع ہوگئے تو حضرت والا نے اپنی زبان فیض ترجمان سے یہ مصرع ارشاد فرمایا ع لاہور و بہار لکھنو اس مصرع کو سن کر راقم لحروف نے پہلا مصرع ؛؛ بے بہازیبا نفیس و دلفزا ملا دیا جس سے پورا شعر تاریخی ہوگیا - اب اس کو یوں پڑھئے اور عیسوی تاریخ کا شمار کیجئے بے بہا زیبا نفس نفیس و دلفزا باغ لاہور و بہار لکنھو 368 1938 ء 1570 یہ شعر بھی لوح پر درج کردیا گیا - خدا کرے یہ مجموعہ جلد شائع ہو کر خلق خدا کے لئے فائفہ مند اور کار آمد ثابت ہو - اب مجھے سب سے پہلے خالق جل وعلیٰ کے فضل و توفیق کا ہر بن مو سے شکر ادا کرنا ہے - ومن شکر فانما یشکر لنفسہ ومن کفر فان اللہ غنی حمید اس بے بضاعت ابان سے شکر - بس کا احصی ثناء علیک انت اثنیت علی نفس - اس کے بعد اپنے آقا و مولانا حضرت حکیم الامت مدظلہم العالیٰ کے بے پایاں الطاف و بے نہایت کرم بے کراں شفقت اور توجہ خاص کا شکر ادا کرنا چاہئے جن کی بدولت آج یہ مجموعہ مرتب ہو کر طباعت کے لئے