ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
دلفریبان نباتی ہمہ زیور بستند دلبر ماست کہ با حسن خدادا آمد میں نے بسم اللہ کہہ کر سفر لاہور کے حالات دریافت کرنا شروع کئے - اتفاق وقت اور میری خوش قسمتی سے مخدومی جناب مولانا خیر محمد صاحب جالندھری محترمی جناب مولوی محمد حسن صاحب امر تسری مکرمی جناب حیکم عبد الخالق صاحب امر تسری مشفقی جناب مولوی ظہور الحسن صاحب عطونی جناب مولوی اسعد اللہ صاحب مدرسین مدرسہ مظاہر العلوم سہانپور ( کہ ان حضرات نے اس سفر کے حالات کا مشاہدہ فرمایا تھا ) اسی رمجان المبارک میں تشریف لے ائے اور میرے ممدو مواعن ہوئے - میں نے اپنی پوری جدوجہد سے ان سے سوالات پر سوالا کر کے حالات دریافت کئے ان سے یادواشت لکھوئی اور اس طرح سفر نامے کے لئے کافی مواد فراہم کرلیا - حضرت اقدس کے ناسازی مزاج کے حالات آغاذ اور بہت کچھ سفر لاہور کے متعلق واقعات کے لکھنے میں مخدومی جناب مولوی شبیر علی صاحب نے میری امداد فرمائی - سفر لکھنو کے حالات کے سلسلے میں بہت سی یاد دوشتیں جناب مولوی اجمل احمد صاحب تھانوی سے حاصل ہوئیں اور با وجود اس کے کہ میں نے اس سفر نامہ کو بہت مختصر کرنا چاہا میرے ذوق میرے جزبات اور میرے طبعی جوش کی وجہ سے وہ ایک اچھا خاصہ رسالہ ہوگیا - میں تو چاہتا تھا ہر ادائے حسن کو ظاہر کردوں مگر اس کی بھلا کس کو قدرت تھی - گر مصور صورت آن دلستان خواہد کشیدہ لیک حیرانم کہ نازش راچساں خواہد کشید اور سچ تو یہ ہے کہ کس کس چیز کو ظاہر کرتا خوبی ہمیں کرشمہ و ناز خرام نیست بیسار شیوہ ہاست بتاں راکہ نام نیست روحی فداہ آفا قہا گردیدہ ام مہر بتاں ور زیدہ ام بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری یہ ذکر اور تذکرہ تو ایسا تھا کہ تمام عمر لکھتا اور تمام نہ ہوتا - خیر خدا تبارک و تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے اس قدر ذخیرہ فراہم کردیا جو میرے لئے موجب صد افتخار ہے ورنہ کہاں مجھ سا بے بضاعت اور کہاں حضرت حیکم الامت مدظلہم العالیٰ کے سفر کے حالات کا جمع کرنا کہاں میں اور کہاں یہ نکہت گل نسیم صبح ! تیری مہربانی