ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بھیجا جارہا ہے - لیکن اس کے لئے الظاف کہاں سے لاؤں بے جانہ ہوگا اگر یہ عرض کروں - شکر نعمت ہائے تو چنداں کہ نعمت ہائے تو اسی کے ساتھ مذکور الصدر اخوان میکدہ کی مخلصانہ نوازشوں پر ہدیہ تشکر پیش کرنے کا اعزاز حاصل کرتا ہوں - گر قبول اتتدز عز و شرف آخر میں مجھے اتنا اور عرض کرنا ہے کہ ارمغان جادواں اور اس التماس آشفتہ حال میں کئی جگہ میرے قلم نے وہ انداز اختیار کیا ہے جس کا تعلق صرف میرے جزبات میری عقیدت اور میرے ذوق سے ہے نہ شاعری کی گئی ہے اور نہ مبالغے کا اس میں دخل ہے - جو کچھ لکھا ہے میں نے اپنی عقیدت کے تحت میں - جو آواز بلند کی ہے وہ اپنے دلی جزبات کے اثر سے اور صرف اہل ذوق کے سننے اور لطف اٹھانے کے لئے میرے مخاطب یہی حضرات ہیں - غیر سے واسطہ نہیں - اب اس کے بعد کوئی کچھ کہے میری ذمہ داری نہیں - کسی عارف کا قول ہے بامدعی مگوئید اسرار عشق و مستی بگزارتا بمبیرد در رنج خود پرستی اور میں تو ان حضرات سے یہ عرض کروں گا گفتہ بودم فساد در مستی تو شنبدی چراز عالم ہوش والسلام اؤارہ دشت گمنامی احقر کونین سید مقبول حسین وصل بلگرامی غفرلہ اللہ السامی خانقاہ امدادیہ تھانہ بھون