ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سوال ( 64 ) اب یہ حالت ہے کہ نماز کے اندر طبیعت بہت گھبراتی ہے وسواسات بہت ہوتے ہیں نماز تہجد و نفل روزے کی بھی ہمت نہیں ہوتی اس سے طبیعت سخت پریشان ہے جو کچھ حالت ہے عرض کیا جو مناسب ہوا ارشاد فرمائیں - جواب - یہ حالت معصیت ہے یا نہیں - دوسرا خط ( 65 ) خط سابق میں حضور نے جو دریافت فرمایا تھا عرض ہے نماز میں طبیعت کا گھبرانا وساوس کا ہونا - نوافل صوم و صلٰوۃ کی ہمت نہ ہونا معصیت تو نہیں ہے لیکن فدوی کو نہایت شوق ہے کہ نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا ہو - جواب - کیا یہ حالت خشوع کے خلاف ہے اور خشوع کی کیا حقیقت ہے - بقیہ سوال - عبادت کرنے میں ہمت بڑ ہے کمترین ملتجی ہے کہ حضور والا توجہ فرمائیں البتہ کبر ایک مرض معلوم ہوتا ہے - فدوی اس سے زیادہ پریشان ہے اس لئے استدا ہے کہ حضور والا اس کا علاج تجویز فرمادیں - جواب - ایک ایک چیز کا فیصلہ کرو - سوال ( 66 ) دیگر 11 جمادی الاخری بدھ و جمعرات کی درمیانی سب کے تخمینا 3 بجے ایک ضاص قسم کی روشنی محسوس نظر آئی جس سے درودیوار چمک اٹھے ااور دور دور تک اجالا ہو گیا - جس کو ہمارے شہر میں بعض شب بیدار مستورات اور مردوں نے دیکھا بلکہ بعخ پر ہیبت طاری ہوگئی اور دیر تک سر بسجود رہے صبح کو میرے پاس کیا گیا - میں نے عوام کے چرچے سے بچنے کے لئے اس کو چند ان وقعت نہیں دی جمعہ کے روز بعض دیہاتی صلحاء بھی ملے انہوں نے بھی بعینہ اس وقت روشنی مذکور کا دیکھنا ظاہر کیا - غرض بہت سی خبروں سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ خیالی تو ہے نہیں اب رہی اس کی حقیقت سو بجز حضرت واالا کے اس کو کون حل کرسکتا لہذا ارشاد فرما کر مطمئن فرمادیا جائے - جواب - جو کے اندر بعضے ایسے مادے ہوتے ہیں جو اسباب خاصہ سے مشتعل ہو جاتے ہیں یہ بھی احتمال ہے باقی حقیقت اللہ ہی کو معلوم ہے - بقیہ سوال - نیز آگر آئندہ ایسا واقعہ پیش آئے تو کیا عمل کرنا نافع تر ہے -