ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سوال ( 40 ) غیر عورت کی طرف نظر بہت اٹھتی ہے - جواب - اٹھتی یا اٹھائی بھی جاتی ہے - بقیہ سوال - اور دل میں طرح طرح کا خیال پیدا ہوتا ہے گو زبان سے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ شعرا حرام ہے طبیعت پر بہت ملال ہوتا ہے اس فعل سے دل متنفر ہوجائے تو بہتر ہے - جواب - تنفر ماموربہ ہے یا تحرز جوارح اور قلب دونوں سے - سوال ( 41 ) یہ خاکسار کئی دفعہ آنحضرت کی خدمت بابرکت میں آرز و عرض رسائی کرنے کا ارادہ ہوا وجہ یہ ہے کہ مدت کی آرزو و شوق کے بعد یہ خاکسار آپ کی مصنفہ مترجمہ مناجات مقبول مع حزب البحر ودلایل الخیرات و ظائف وغیرہ منگا لیا ہے - ہنوز آنحضرت کی ارشاد اجازت نامہ پر موقوف رکھا گیا لہذا دست بستہ عرض رسانی ہے ازراہ کرم اس خاکسار کو ایک اجازت نامہ ارشاد فرمائیں تاکہ باعچ خیر برکت ہو - جواب - اس کی مصلحت سمجھ میں نہیں آئی اور برکت دعا میں زیادہ ہے سو دعائے برکت کرتا ہوں - سوال ( 42 ) حضرت مولانا و مرشد نا دامت برکاتہم - السلام علیکم وحمتہ اللہ و برکاتہ - عرض یہ ہے کہ خادم نے ایک خواب دیکھا جس کو حضور میں عرض کرتا ہوں وہ یہ کہ ایک مجسد ہے اور اس کے دروازہ پر کچھ کوگ کھڑے ہیں اور یہ خادم بھی کھڑا ہے اور حضور پر نور سرو کائنات ﷺ مسجد کے اندر بیچ در میں قلبہ رض بیٹھے ہیں - دوزانوں نماز کی طرح - ایک شخص باہر آیا غصہ میں اور بہت سخت الفاظ کہتا ہوا اور تلوار ہاتھ میں لئے ہوئے اور اندر گھس گیا - جب حضور کے قریب پہنچا تو تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی اور اندھا ہوگیا تو ایک دوسرے شخص نے تلوار اٹھا کر اس کو دے دی وہ دینے والا مسلما معلوم ہوتا تھا - پھر باوجود اندھے ہونے کے حضور پر کئے حملے کئے پھر غصہ میں حملہ کرنے کے بعد باہر کی طر نکلا اور میرے بائیں گھٹنے میں ایک ٹھو کر زور سے ماری کہ تم بھی یمنی ہو اور ایک دوسرے شخص کو بھی زور سے دھکیل دیا اور غصے میں بڑا بڑاتا ہوا چلا گیا اور یہ سمجھا کہ میں نے حضور کو شہید کردیا میں بہت پریشان ہوا اور اس کے بعد جاگ اٹھا سخت پریشان ہوں کہ اس کی کیا تعبیر ہے حضور سے