ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
جھگڑے میں پڑنے کی ضرورت ہی نہ رہی - دیگر علماء تو کہتے ہیں کہ اگر رضاعت متحقق ہوگئی تو ضرور زوجہ حرام ہوگئی - جواب - مسئلہ تو آپ کو معلوم ہے اب آپ صرف اس پر اشکال کرتے ہیں سو اس کا جواب زبانی سمجھ میں اسکتا ہے - مضمو ن - اچھا اب آپ فی الحال یہ تو بندہ کو بتلایئے کہ نماز وغیرہ میں جو حضور قلب کی شرط ہے اس کے کیا معنی - اور مطلب الخ - جواب - یہ بھی فروع سے ہے جو اصول سے موخر ہے - مضمون - ایسی ترکیب بتلائے کہ ہر وقت اللہ ہی اللہ دکھائی دیئے اور نہ غم کا غم رہے نہ خوشی کی خوشی - میرے خیال میں اصول وغیرہ کے جھگڑے کو آپ رہنے دیجئے اصول ہمارے فرقہ کے اتنے عمدہ اور ضروری ہیں کہ ان کے مقابلہ پر شاید ہی ہوئی اصول جچیں - آپ تو مجھ کو ایسی ترکیب تعلیم فرمائے کہ بس ہر وقت میں ہوں اور یا دو تصور - خدا ہو اور کچھ نہ ہو بس آس کے آگے اصول وصول سب فضول ہیں - بس میں ہوں اور وہ ہو اور کچھ نہ ہو - جواب - آپ ہی کے نزدیک تو فضول ہیں جب آپ مجھ سے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو معلم کا اتباع متعلم کو چاہئے یا بالعکس - کوئی معلم تابع ہوکر تعلیم نہیں کرسکتا - مضمون - ہولی کے زنامی کا ذکر ہے کہ گھر میں موجود نہ تھا - ایک یندوانی ائی اس نے گھر میں سب پر رنگ ڈالا اس رنگ سے میرا بچھونا خراب ہوگا - جب میں آیا اور دیکھا تو چھپا ڈالا گیا اور سب نے لا علمی ظاہر کی مگر میں پتہ لگالیا اور اس سے انتقام لینے پر آمادہ ہوا - اس پر لوگوں نے مجھے روکا اس وقت تو رک گیا مگر جوش انتقام دل میں بھرا ہوا ہے جب تاقہ واقعہ تھا اس لئے جان تک لینا اب پرانا ہوچکا ہے تب بھی کثیر نقصان پہنچا سکتا ہوں - اس کے انتقام میں یہ درست ہے یا نہیں جیسے کہ آگ لگادوں اس کا اس کوتاوان دینا پڑے گا - میں نے بھی اپنے تمام بچھونے کو آگ لگادی اور نیا بنوایا - پچیس تیس روپیہ کا نقصان ہوا اگر یہ جائز نہیں ہے تو پھر کیونکہ اس کا انتقام لوں - دل ٹھنڈا نہیں ہوتا -