ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
( 2 9 اب کوئی آدمی ایسا متوکل نہیں کہ جو بلا تنخواہ عربی فارسی پڑھاوے اب کیا کیا جاوے - جواب - جواب مثل سابق - ( 3 ) یہ جو پرانا دستور ہے کہ جو لڑکا پڑھتا ہے اس کے والدین بعد ختم قرآن آمین دلاتے ہیں - آیا یہ آمین کی آمدنی لینا جائز ہے یا نا جایز ہے - جو اپنی خوشی سے بلا طلب کے دے - جواب - اس میں شبہ کیوں ہوا - ( 4 ) دوسرے یہ آمدنی آمین کی کس کا حق ہے آیا استاد کی یا مدرسہ کا - اب تک استاد کو دی جاتی تھی - ( جواب ) دینے والے ہوچھنا چاہئے اس کے خلاف رائے نا جائز ہے - ( 5 ) آیک آمین تصنیف فرمادیں - جواب - سبحان اللہ کیا اچھی فرمائش ہے اور یہ کس نے کہا کہ آمین پڑھ پڑھ کر وصول کیا جاوے کیا بدوں اس کے والدین نہ دیں گے - اگر یہ بات ہے تو ایسا لینا ہی کب مباسن ہے وہ تو ایک قسم کا سوال ہی ہے - ( 6 ) عرض ہے کہ جو لوگ چند ماہوار سہ ماہی سالا نہ دیا کرتے تھے ان میں سے بعض بعض کبھی کبھی آکر حساب دریافت کرتے ہیں کہ ہمارے ذمہ کیا ہے - ہم نے بہت دن سے نہیں دیا ہے کیا جواب دیا جاوے - جواب - یہ کہہ دیا جاوے کہ ہم حساب سے نہیں لینا چاہتے جو دے دوگے لے لیں گے اگر حساب سے دینا ہے دینے والا حساب رکھے - ( 7 ) بعض آدمی آکر کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ لڑکوں کو بھیج دو ہم کچھ اناج مدرسہ میں دیں گے ان کے ساتھ بھیجا جاوے یا نہیں - جواب - بالکل ذلت ہے یہ دینے والے کے ذمہ ہے - ( کمترین اس وجہ سے حاضری سے مجبور رہا کہ کام مدرسہ میں بکثرت ہورہا ہے - میری غیر حاضری سے بالکل جرح ہوجاوے گا - جواب - اس عذر کی کیا ضرورت ہم کو تو یاد بھی نہیں اور اگر یاد بھی ہوتا تب بھی ہم ہی