ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
شہرت کا یہاں وجود مفقود ذکر نام و نمود مفقود دنیا سے جدا یہ سر زمیں ہے کبر و نخوت یہاں نہیں ہے کوئی بھی نہیں یہاں مقرب مصروف ہیں اپنے کام میں سب ہو کر مایوس ہر جگہ سے آتے ہیں مریض ہر طرح کے تشخیص کا ہے نیا جگہ سے آتے ہیں مریض ہر طرح کے تشخیص کا ہے نیا طریقہ بے مثل علاج کا طریقہ ملتی ہے یہاں دلوں کو راحت پاتا ہے ہر ایک مریض صحت تدبیر نئی دوا نئی ہے اصلاح قلوب ہو رہی ہے ناز اور نیاز سب یہاں ہے کہتے ہیں جسے ادب یہاں ہے آئین بتائے جارہے ہیں آداب سکھائے جارہے ہیں ہوتی ہے رضائے حق کو تعلیم ہر کام بصد اصول و تنظیم تعلیم میں تربیت ہے شامل اللہ کی معرفت ہے شامل تعلیم کا طرز ہی نیا ہے ہر اک کی تربیت جدا ہے بعضوں سے تخاطب و تکلم اس طرح نوازش و ترحم بعضوں کو یہی امور ممنوع ہر شائبہ غرور ممنوع تادیب اصول کے مطابق تجویز مزاج کے موافق لطف اور کرم بھی ساتھ ہی ساتھ تیار دعا کے واسطے ہاتھ مجلس کا یہاں کی پوچھنا کیا مجلس ہے کہ فیض کا ہے دریا انوار کا وہ ہجوم اس میں وہ ضو افشاں علوم اس میں ہٹتا ہے یہاں خدا کا انعام ملفوظ کی شکل میں ہے الہام ملفوظ کی شان اللہ اللہ پر کیف بیان اللہ اللہ ہر لفظ میں ہیں ہزار نکتے ہر نکتے میں بے شمار نکتے اس حسن مقال کی کسے تاب مجلس ہے کہ ہو رہی ہے بیتاب چھائی ہوئی چار سو تجکی اٹھتے ہی نگاہ برق چمکی