ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
کافی نہ تھا اور شدت کی دھوپ تھی - مگر لوگ ہلتے تک نہ تھے - عوام کو تو چھوڑیئے بے چارے اس قسم کی تکلیفوں کے عادی ہوا کرتے ہیں - قابل تعریف تو بڑے بڑے عہدہ دار اور امراء ہیں جو وعظ میں شریک تھے ساری دھوپ ان کے سر پر گئی مگر آفرین ہے اٹھنے کا نام تک نہیں لیا - برابر پانچ گھنٹے کے قریب جمے رہے - چنانچہ بہت سے معمتدین اور نظماء اور صدر المہا مان شریک تھے - مگر کیا کرتے وعظ اتنا دلچسپ اور اس قسم کے معارف اور نکات بیان ہو رہے تھے کہ اٹھنا کسے گوارا تھا - اٹھنا تو درکنار الینا محال تھا - کان علی رؤسھم الطیر جزاھم الہ خیر الجزائ