اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک تھوڑی سی کسر ہے، اگر وہ مٹ جائے تو یہ سچ مچ کی حوریں بن جائیں گی، وہ کسر کیاہے؟عورتوں میں بدزبانی کا بڑا عیب ہے کہ ان کی زبان نہایت خراب ہے، ان کی زبان وہ اثر رکھتی ہے جیسے بچھو کا ڈنک، کہ ایک ذرا سی حرکت میں آدمی بلبلا جاتاہے ؎ اکبر نہ دب سکے کبھی برٹش کی فوج سے لیکن شہید ہوگئے بیوی کی نوج سےبدزبانی کی ایک لطیف تدبیر ایک بزرگ نے اس کاخوب علاج کیاتھا ۔ان سے ایک عورت نے شکایت کی کہ خاوند سے روز لڑائی رہتی ہے، کوئی تعویذ ایسا دیجیے کہ لڑائی نہ ہو ۔ انھوںنے کہا کہ ایک بوتل میں پانی لے آؤ ،میں پڑھ دوں گا ،اس سے لڑائی نہ ہوگی۔ وہ بوتل میں پانی لائی ،انھوںنے اس پر کچھ جھوٹ موٹ پڑھ دیا اور فرمایا کہ جب خاوند گھر میں آیا کرے تو اس پانی کاایک گھونٹ منہ میں لے کر بیٹھ جایا کر، پھر لڑائی نہ ہوگی۔ اس نے ایسا ہی کیا ،واقعی لڑائی ختم ہوگئی۔ پانی کا دم کرنا تو برائے نام تھا، اصل تدبیر یہ تھی کہ جب پانی منہ میں لے کر بیٹھ جائے گی تو زبان قینچی کی طرح نہ چلے گی اور لڑائی ہوتی تھی اس کی بدزبانی سے، اس لیے ان بزرگ نے اس کے بند کرنے کی یہ حکیمانہ تدبیر کی۔ اب بھی عورتیں اگرکسی طرح زبان بندکرلیں تو واقعی کبھی لڑائی نہ ہو۔ لوگ آج کل اس کے لیے تعویذ وغیرہ مانگتے پھرتے ہیں، سب واہیات ہے۔ ہاں یہ عمل اگر کوئی کرادے جو ان بزرگ نے کیاتھا تو اس کو تو میں بھی کروں گاکہ بوتل میں پانی لاوے ،میں جھوٹ موٹ پڑھ دوں گا ،اور جب میاں بیوی کی لڑائی