اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کام کرنے کا خلاصہ : خلاصہ یہ ہے کہ ایک شخص کا اتباع کرنے سے یہ دولت حاصل ہوگی۔ اوپر ذکر اس پر تھا کہ کتابیں دیکھیے اور اسی کے ضمن میںیہ مضمون مربی کے اتباع کا آگیا تھا کہ کتابیں بھی اسی سے منتخب کرائے۔ اب میں اسی کی طرف عود کرتاہوں کہ وہی کتابیں عورتوں کو بھی سنایا کیجیے اور خود بھی پڑھیے، تعلیم عام ہوجائے گی۔ یہاں تک قوتِ علمیہ کی تکمیل کا بیان تھا۔ اب ایک دوسری چیز بھی ہے کہ قوتِ عملیہ درست ہو۔قوتِ عملیہ کے واسطے ہمت کی ضرورت ہے : قوتِ عملیہ کی حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ احکام معلوم ہوں ان پر عمل کیا جائے۔ اور اس قوتِ عملیہ کے واسطے ایک چیز کی اور ضرورت ہوگی جس کانام ہے ہمت۔ اور میں ہمت بڑا سا بوجھ اٹھانے کو نہیں کہتاہوں جس کا اٹھانا بھی مشکل ہو، بلکہ مطلب اس کا یہ ہے کہ قصدِ مصمّم کرلیجیے اس امر کا کہ جس وقت جس چیز کا ضروری ہونا آپ کو معلوم ہواہواسی کو کرنا شروع کردیا، دل میں وسوسہ بھی نہ لائیے کہ معلوم نہیں یہ کام ہم سے ہوگابھی یانہیں؟ بس شروع کردیجیے۔مثلاً نماز ہے اس کو شروع کردیجیے،روزہ ہے پس شروع کردیجیے۔ سوچیے ہی نہیں کہ معلوم نہیں ہم سے رکھا بھی جائے گا یا نہیں۔ کانپور میں ایک صاحب تھے جنہوں نے رمضان شریف کے روزے کبھی رکھے ہی نہ تھے۔ میں نے کہا کہ آج کا روزہ رکھ لو، گناہ ہوگا ،خواہ رکھ کر اگر پورانہ ہوسکے توڑ ہی دینا مگر شرارت نہ کرنا۔ چناںچہ وہ روزہ پورا ہوگیا ۔کہنے لگے :آج کا تو روزہ ہوگیا۔ میں نے کہا کہ ایک اور رکھ لو۔ دوسرے روز بھی ہوگیا۔ پھر کہنے لگے کہ یہ تو بہت ہی آسان ہیں، اب تو سارے مہینے رکھیں گے۔ چناںچہ سب رکھ لیے۔ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ جب عزمِ مصمّم ہوتاہے تو حق تعالیٰ تائید فرماتے ہیں۔ اگر پہلے سے وسوسہ شروع کردیے کہ معلوم نہیں یہ کام ہوگا یا نہیں؟ تو پھر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اور اگر ایسے ہی وسوسے لانا ہے تو کھانے میں کیوں نہیں کہتے کہ میں کھانا کھاؤں یا نہیں؟ ممکن ہے کہ کھانا کھا کر ہیضہ ہوجائے ،ممکن ہے کہ میں مرجاؤں۔ دونوں وقت یوں ہی کیا کیجیے۔ بس خاتمہ ہوجاوے گا۔ وہاں تو شبہ بھی نہیں ہوتا اور یہاں یہ خیالات ہوتے ہیں کہ شایدیہ نہ ہو، شاید وہ نہ ہو۔ میں کہتا ہوں کہ اگر نہ ہوگا تو پورامت کیجیو، شروع توکردو۔توبہ ٹوٹنے کے خیال سے یہ نہ کریں کہ توبہ نہ کریں : لوگ کہتے ہیں کہ رشوت سے توبہ نہیں ہوتی، توبہ کرنے سے کوئی نتیجہ نہیں ،نبھنے کی توہے نہیں۔ میں کہتاہوں: ایک دفعہ