اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خلاصۂ وعظ : خلاصہ یہ کہ عورتوں کے واسطے قوت علمیہ وعملیہ کی تکمیل کی ضرورت اور اس کے طریقہ کا بیان بقدر ضرورت ہوگیا،الحمد للہ۔ اب تقریر ختم کرتا ہوںاور اس وعظ کانام ’’العاقلات الغافلات‘‘ رکھتا ہوں، یعنی وہ عورتیں جو ضروریات میں عاقل اور غیر ضروریات میں غافل ہوں۔ فقطوعظ کے بعد نکاح : وعظ کے بعد حضرت مولانا مدظلہم نے تحصیل دار عبدالحمید صاحب کی دختر کا نکاح پڑھا، جس میں صرف مبلغ پانچ روپیہ کے چھوہارے حاضرین کو تقسیم ہوئے ۔بہت ہی سادہ طریقہ سے نکاح ہوا ،کوئی بات بھی فخریا رسم کی نہیں تھی۔ کیا اچھا ہو کہ مسلمان اس کی تقلید کریں۔ اسی طرح اگر ایسے موقع پر پہلے وعظ ہوجایا کرے بجائے اور رسوم کے توکیسی اچھی بات ہو۔ میں نے اُمَرا میں پورا سنت کے موافق صرف یہی نکاح دیکھا ہے۔ قارئین سے استدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعافرماویں کہ ناشر کی مساعیٔ دینیہ قبول فرماویں اور مقبولانِ حق کے ساتھ محشور فرماویں۔ آمین بِحُرْمَۃِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ﷺ ۔