اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صفات ہیں وہ بتلاؤ،مثلاً سب چیزوں کو انہوں نے پیداکیا ہے، وہی مارتے ہیں ،وہی جلاتے ہیں ،ان کو خبر ہے تمام چیزوں کی۔ اگر بچہ شرارت کرے تو کہو کہ اللہ میاں خفا ہوں گے۔ جو جو علوم ان کے مناسب ہیں عورتیں ان کے ذہن میں خوب ڈال سکتی ہیں۔ بار بار کہتے رہنے سے بچہ کو یقین ہوجائے گا کہ خدا تعالیٰ کو سب چیز کی خبر ہے۔ عورتوں کو چاہیے کہ ان کے خیالات کو درست کریں۔ اس کے بعد جب ان کو اور ہوش ہو توچھوٹی چھوٹی سورتیں قرآن شریف کی یاد کرادیں۔ جب سات برس کے ہوں تو نماز پڑھنے کا طریقہ بتلادیں۔ دس برس کی عمر میں مار کر پڑھوائیں۔ اب تونماز کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہتا۔ اگر کوئی بچہ امتحان میں فیل ہوجائے تواس پر تو افسوس ہوتا ہے، لیکن نماز اگردس روز تک بھی نہ پڑھے تو ذرا بھی افسوس نہیں ہوتا۔ زبانِ حال سے اسلام شکایت کررہاہے کہ افسوس! میری طرف بالکل توجہ نہیں رہی۔ میں تم کو غیرت دلاتا ہوں۔ یہ بتلایئے کہ اس کی حفاظت آپ کے ذمہ ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیوں نہیں کی جاتی۔ کیا نصاریٰ ویہود اس کی حفاظت کریں گے یا مجوس وہنود اس کی حمایت کریں گے؟ جب اپنے اسباب کی مالک ہی حفاظت نہ کرے تو اور کون کرے گا؟دین سب کی مشترک جائیداد ہے، سب کو حفاظت کرنی ضروری ہے : شاید یوں خیال ہوگا کہ مولوی تو اس کی حفاظت کررہے ہیں، تو میں کہتا ہوں کہ دین کیا صرف مولویوں کا ہے تمہارا نہیں ہے؟ ظاہر ہے کہ سب ہی کا ہے ،جب سب کا ہے تو وہ ایک جائیدادِ مشترک ہوا۔ اور ظاہرہے کہ جو جائیدادِ مشترک ہوتی ہے اس کی حفاظت جملہ شُرَکاکے ذمہ ہوتی ہے، توپھر اس مشترک جائیداد کی سب کیوں نہیں حفاظت کرتے؟ خاص کر جب کہ حفاظت آسان بھی ہو۔ اورحفاظت یہ ہے کہ اس کی ضروریات کی پابندی کرو۔ سو یہ کیا مشکل ہے؟ اور اگر مشکل ہے توایسی مشکل ہے جیسے ایک معمولی کام کا اگر ارادہ نہ کرو تو وہ مشکل نظرآتاہے۔ارادہ نہ کرنے سے معمولی کام مشکل ہوجاتاہے : سو ارادہ نہ کرنے سے ہر کام مشکل ہونے لگتا ہے۔ چناںچہ اگر کسی شخص کو آدھی رات میںپیاس لگے او ر اس وقت ہمت نہ ہو اٹھ کر پانی پینے کی کہ اس وقت کہاں جائے اور اس لیے پیاسا پڑارہے۔فرض کیجیے !اگر اسی وقت اتفاق سے کلکٹر کا اردلی