اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کھلنے کی تدبیریں بتلاتاہوں۔ بعض اس پر بھی شکایت کرتے ہیں کہ ساری تدبیریں کیں ،مگر کامیابی نہیں ہوتی تہجد اب بھی قضاہوجاتاہے۔عشاء کے بعد تہجد پڑھنا تومیں کہتاہوں کہ عشا کے بعد وتر سے پہلے تہجد پڑھ لیا کرو۔ اس پر ان کے دل کو قناعت نہیں ہوتی اور یوں کہتے ہیں کہ عشا کے بعد تہجد پڑھنے سے تو جی بھلا نہیں ہوتا۔ اس خود رائی پر مجھے غصہ آتاہے، آخر مجھے یہ کہنا پڑتاہے کہ بھائی! مجھے چھوڑو اور اس کے پاس جاؤ جو تمہارا جی بھلا کرے۔ خبردار !جو پھر مجھ سے کوئی شکایت کی، جب تم کو ایک بات بتائی جاتی ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں کرتے؟ اور اگر عمل کرنانہیں ہے تو پوچھتے ہی کیوں ہو؟ صاحبو!یہ بھی نفس کا ایک حیلہ ہے کہ جی بھلا نہیں ہوتا۔ اس حیلہ سے نفس تم کو اول شب کے صلوٰۃاللیل سے بھی محروم کردینا چاہتاہے، اور آخر میں آنکھ نہیں کھلتی تو انجام یہ ہوتاہے کہ تہجد بالکل نصیب نہیں ہوتا۔ بتلاؤ! یہ اچھا ہے یا یہ اچھا ہے کہ کچھ تو نصیب ہوجاوے؟ ہاں ایک صورت تمہارا جی بہلانے کی یہ ہے کہ مجھے ایسی کرامت دلوادو کہ میںتمہارے پاس آکر ڈنڈے مار کر اٹھادیا کروں، گویا میں انسپکٹر بن جاؤں۔کام اپنے کرنے سے ہوتاہے خوب یاد رکھوکہ کام اپنے ہی کرنے سے ہوتاہے۔ اول شب میں تہجد پڑھنے سے جی بھلا نہیں ہوتا تو ہمت کرکے اخیر شب میں اٹھاکرو۔سہل تعلیم کی قدر نہیں کی جاتی مشکل یہ ہے کہ بعض لوگ سہل تعلیم کی قدر نہیں کرتے اور دشوار تعلیم پر اُن سے عمل نہیں ہوسکتا۔ نتیجہ یہ ہوتاہے کہ کام ہی رہ جاتاہے۔ جب آنکھ نہ کھلنا غیراختیاری بات ہے تو جتنا اختیاری ہے، یعنی اول شب میں پڑھ لینا اس پر عمل کیوں نہیں کرتے؟ اخیر شب کا تہجد نہ سہی، اول شب کا تو ہوجاوے گا، نہ ہونے سے تو اچھاہوگا۔ پھر جب تمہارا ارادہ اخیر شب