اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ڈھائی گھنٹہ کیف(کیوںکر ہوا): بیٹھ کر لم(کیوں ہوا: مستورات کی درخواست تھی کہ ہم کو بھی اصلاح کا طریق بتایا جائے۔ ماذا(کیامضمون تھا): عورتوں ے لیے کمالِ دین حاصل کرنے کا طریقہ اور کاملین کی صحبت کا فیض ان کو کیوںکر پہنچ سکتاہے؟ من أي شأن(کس طبقہ کو زیادہ مفید تھا): طبقۂ اِناث کو خصوصاً اورجولوگ دنیوی مشاغل سے فراغت نہیں پاتے ان سب کو عموماً۔ من ضبط(کس نے ضبط کیا): احقر ظفر احمد تھانوی عفااللّٰہ عنہ المستمعون (سامعین کی تخمینی تعداد): مرد تقریباً دو سو اور مستورات کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔ الأشتات (متفرقات): اس وعظ میں وہی آیت تلاوت کی گئی جو اس سے پہلے وعظ میں تلاوت کی تھی، لیکن مضامین اکثر غیر مکرر تھے اور بعض بالکل جدید۔خطبۂ مسنونہ الحمد للّٰہ نحمدہٗ ونستعینہ ونستغفرہٗ ونؤمن بہ ونتوکّل علیہ، ونعوذ باللّٰہ من شرور أنفسنا ومن سیئات أعمالنا۔ من یھدہ اللّٰہ فلامضل لہ، ومن یضللہ فلا ھادي لہ۔ ونشھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ، ونشھد أن سیدنا ومولانا محمدًا عبدہٗ ورسولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔