اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عُلَمَا کون سے ہیں؟ آپ کو خبر ہی نہیں کہ مولوی کیسے ہوتے ہیں، کیوںکہ آپ گئے ہی نہیں۔ سو ذراان کو تلاش کرلو۔ جیسا مولانا کہتے ہیں : خوب را بگذارا مشب اے پدر یک شبے در کوئے بے خواہاں گزر خواب کو ترک کرکے آج ایک رات کو بے خوابوں میںگزاریں۔ یعنی تلاش کرنے سے معلوم ہوگاکہ نہ سونے والوں میں کیسے کیسے ہیں، مگر کبر ونخوت تلاش سے مانع ہے اس کو چھوڑو تو وہ ملیں۔ اوراس وقت یہ مضامین سمجھ میں آویں جو عارف شیرازی ؒ فرماتے ہیں : مبیں حقیر گدایانِ عشق را کیں قوم شہاں بے کمرو خسرواں بے کلہ اند گدایانِ عشق کو حقیر نہ سمجھو کہ یہ بے تخت وتاج اور ٹیکے کے بادشاہ ہیں۔ اور فرماتے ہیں: گدائے میکدہ ام لیک وقت مستی بیں کہ ناز بر فلک وحکم بر ستارہ کنم گدائے میکدہ ہوں، لیکن مستی کے وقت فلک پر ناز اور ستارے پر حکم کرتاہوں۔ مگر ان کے پاس قیمتی کپڑے نہ ہوں گے،نہ انگریزی لباس ہوگا۔ ان دونوں سے عریاں ہوں گے۔ ان میں بناوٹ نہ ہوگی۔ اور ان کو جب اپنی جان کی بھی پروا نہیں تو کپڑے وغیرہ کی تو کیا ہوگی؟ ان کی تو یہ حالت ہے: آنکس کہ ترا شناخت جان راچہ کند فرزند وعزیز وخاں وماں راچہ کند جس کو آپ کی معرفت حاصل ہوگئی اس کو جان اور فرزند ومال واسباب کی پرواہ نہیں۔ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ پھٹے ہوئے کپڑوں میں مستغنی ہیں۔ بس ایسے لوگوں سے رجوع کیجیے ۔اس کے ساتھ ایک اور کام کی بات بتلاتاہوں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ ہر شخص اپنے ایمان کی حفاظت کرنا چاہتاہے اور اس کے ذمہ بھی ہے ایمان کی حفاظت۔ایمان کی حفاظت کا طریقہ، ایک متبعِ سنت عالم کی پیروی کرناہے : سو ایمان کی حفاظت تجربہ سے آج کل اسی میں ہے کہ کسی ایک عالم متبعِ سنت کو اپنا مقتدااور ہادی بنالے۔ یہ نہیں کہ جس کو