ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
تاکید کے ساتھ مشورہ دیا کہ کام کرنا بالکل چھوڑ دیا جائے اس لئے میں ڈاک کا لکھنا بھی چھوڑ دیا ہے - مگر طالبوں کی سہولت کے لئے ذیل میں اپنے چند مجازین کے نام لکھتا ہوں جن کی طرز تعلیم پر مجھے اعتماد ہے ان میں سے جن صاحب سے جی چاہئے اپنی تربیت متعلق کرلیں لیکن صرف دریافت خیریت و طلب اجمالی دعا یا بعد تکمیل شرائط درخواست کے بیعت کے لئے دو سطریں لکھنے کی اجازت ہے - والسلام وہ نام یہ ہیں ( 1 ) مولوی محمد عیسی صاحب موضع محی الدین پور ڈاک خانہ بینڈاراہ ضلع آلؒہ آباد (2 ) مولوی حکیم محمد مصطفیٰ صاحب شہر میٹھ محلہ کرم علی - ( 3 ) مولوی ظفر احمد صاحب تھانہ بھون ضلع مظفر نگر ( 4 ) مولوی محمد حسن صاحب امر تسر مسجد خیر الدین ( 5 ) مولوی عبد الغنی صاحب پھولپور ضلع اعظم گڑھ مدرسہ روخۃ العلوم ( 6 ) مولوی خیر محمد صاحب مدرسہ خیر المدارس جالندھر شہر ( 7 ) مولوی وصی اللہ صاحب فتح پر وتال نرجا ڈاک خانہ ندواسرائے ضلع اعظم گڑھ ( 8 ) حقداد خان صاحب پنشر مولوی گنج لکھنؤ ( 9 ) مولوی ولی محمد صاحب مدرس مدرسہ قادریہ حسن پور ضلع مراد آباد ( 10 ) مولوی مسیح اللہ صاحب حال مدرس مدرسہ عربی جلال آباد ضلع مظفر نگر ( 11 ) مولوی نور بخش صاحب نوا کہالوی مدرسہ صوفیہ پوسٹ پھیرا وار ہاٹ ضلع چاتگام اور بھی بہت سے حضرات ہیں جن کی فہرست اشرف السوالخ حصہ سوم کے اخیر میں شائع ہوئی ہے مگر نمونہ کے طور پر بعض ان اصحاب کے نام لکھ دیئے ہیں جن سے جواب جلدی مل جانے کی غالب توقع ہے - اگر ان کے علاوہ بوجہ مناسبت کے دوسرے مجازین سے رجوع کریں اجازت ہے - فقط اشرف علی تھانہ بھون