ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ہوتی - چند روز نماز تہجد اور ذکر بارہ تسبیح و تلاوت قرآن مجید ایک پارہ یا کم اور درود و شریف وغیرہ سب کچھ کرلیتا ہوں اور طبیعت میں ایک کیفیت خوشی و سرور کی معلوم ہوتی ہے اور کبھی چند روز سوائے فرض نماز معہ سنت موکدہ کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا اور غم و پریشانی اور فکر بہت ہوتا - قلب کی توجہ حقوق العباد کی طرف ہوجاتی ہے اور کام چھوٹ جاتے ہیں اور لین دین کی صفائی کا خیال ہوتا ہے - جواب - اپنے وقت پر یہ بھی طاعت ہے - مضمون - جتنا ہوسکتا ہے کئے جاتا ہوں - جواب - ان شاء اللہ اس میں بھی محرومی نہ ہوگی جتنا بھی ہوسکے کئے جایئے - مضمون - بندہ کے ذکر سے اتنا فائدہ نہ ہوگا جتنا جناب کی دعا کی برکت سے حاصل ہوسکتا ہے - جواب - یہ خیال صحیح نہیں ہے - حسن العزیز کے مکتوبات کی جلد اول بحمد للہ ختم ہوئی آج بتاریخ 21 شوال 1352 ھ احقر عبد المجید بچھرایونی یکے از خدام بارہ گاہ اشرفیہ - جو حضرت اس کا مطالعہ فرمادیں حضرت حکیم الامۃ دام ظہلم العالیٰ کے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت والا کی عمر میں برکت عطا فرمائیں اور یہ سلسلہ صدقہ جاریہ ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری رکھیں - آمین -