ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
رک گئے تو میں نے اس مہلت کو غنیمت سر مبارک حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو خوب خوب بوسہ دیا اور سجدہ کی جگہ کہ جہاں نشان سجدہ کا بن جاتا ہے اور گٹا پڑ جاتا ہے اس کو بھی بوسہ دیا اور دل ہی دل میں کہتا ہوں کہ اپنے احباب سے مل کر کہوں گا کہ میرا منہ چومنے کے قابل ہوگیا ہے پھر اس کے بعد کیا دیکھتا ہوں کہ کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسی مجسد میں اتر جانب لیٹے ہوئے ہیں تو مجھے یہ خیال ہوا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی مجمع مبارک میں استراحت فرما رہے ہوں گے تو میں نے عرض کیا کہ السلام علیکم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو آپ نے جواب دیا کہ و علیکم السلام مگر ان حضرات میں آپ لیٹے ہوئے نہیں ہیں بلکہ مسجد ہی میں سے دکھن کی طرف سے تشریف لارہے ہیں اتنے میں میں نے چاہا کہ لپک کر مصافحہ کروں اور کچھ تیز چلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مثل انوار کے ٹکڑوں کے ہوکر نظر سے غائب ہوگئے بحمد اللہ تعالیٰ ) استقامت نصیب ہوتی چلی جاتی ہے - ( تعبیر ) محبی محبوبی سلمہ اللہ تعالیٰ و کرمہ - السلام علیکم ورحمتہ اللہ - نہایت مبارک خواب ہیں - خواب اول میں بشارت ہے کہ آپ سے اشاعت علوم نبوت کی ہوگی اور خواب ثانی میں اشارہ ہے کہ آپ حافظ وحامل علوم ولایت کے ہوں گے کہ حضرت علی منتہی ہیں اکثر سلاسل کے اور سر میں دماغ ہوتا ہے جو خزانہ ہے علوم کا تو سر کی حفاظت حمل ہے علوم ولایت کا اور پاؤں پکڑ لینا مانعیت ہے رفتار متعارف سے اشارہ اس طرف ہے کہ ان علوم ولایت کی مثل علوم نبوت کے رفتار معتاد نہیں بلکہ وہ رفتار غیر معتاد یعنی مخفی ہے کیونکہ علوم ولایت ناشی ہیں احوال وازواق خاصہ سے جو نہ مکتسب ہیں اور نہ صالح اظہار عام ہیں پس اس میں اظہار ہے تفاوت بین نوعی العلم کا اور اظہار ہے آپ کے تحقق بکلا النوعین کا مجموعی حالت آپ کی نعمت ہے خدا تعالیٰ شکر اور مزید عطا فرمادے ( انہیں صاحب کا پھر دوبارہ خط آیا جس کا خلاصہ معہ جواب نقل کیا جاتا ہے ) ( مضمون ) ( دوسرا خط ) - ایک عریضہ احقر نے ارسال خدمت بابرکت کیا ہے جب عریضہ روانہ کرچکا ہوں تو مجھے سخت اضطراب اس دوسرے خواب کے متعلق پیدا ہوا - عجب عجب باتیں دل پر گزریں جب رات ہوئی تو اپنے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ بذریعہ رسول