ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
حرمان معلوم ہو - ( حال ) غالبا تین چار بار یہ کیفیت ہوئی کہ جبکہ مراقبہ مذکورہ بالا کرنے بیٹھا تو ایسا معلوم ہوا کہ دل بہت ہی فراغ ہوگیا ہے یعنی زمین سے آسمان تک اس کے کنارے جالگے ہیں اور تمام بدن پر ایک بوجھ پڑرہا ہے لیکن اس بوجھ سے کوئی تنگی نہیں بلکہ ایک گو نہ فرحت محسوس ہوتی تھی اور اس فراخی دل سے بھی خبر نہیں کہ کیا حالت تھی - ( تحقیق ) انبساط روحانی کی صورت مثالیہ اور حالت محودہ ہے گو مقصود نہیں - ( حال ) یہاں آکر اسم ذات چھ ہزار کردیا ہے - ( تحقیق ) اگر تحمل ہو عین مطلوب ہے - ( حال ) زیادہ تر خواہش اس امر کی ہے کہ جس طرح ظاہری علوم میں مبتدی کو مطالعہ کرنے کا ڈھنگ آجاتا ہے اور علم پڑھنا اسے آسمان معلوم ہوتا ہے اسی طرح راہ باطنی می بھی ایسا ڈھنگ آجاوے کہ جس سے یہ راستہ چھوٹ نہ سکے - اور استقامت رہے - ( تحقیق ) ڈھنگ مبعنی مناسبت تو پاس رہنے سے اور افادات کے سننے سے حاصل ہو جاتا ہے خصوص کام کرتے رہنے اور اطلاع دیتے رہنے سے - باقی اس ڈھنگ میں جو ایک صفت کی قید لگائی ہے وہ ڈھنگ کے علم لوازم سے نہیں وہ ایک عمل ہے جو موقوف ہی عامل کے قصد اور ہمت پر - ( حال ) براہ خدادستگیری کیجئے - نہایت خراب ہوں - تشویشات میں مبتلا ہوں - ( تحقیق ) ایک ایک تشویش کو ظاہری کر کے فیصلہ کرلیجئے - ( حال ) تقریبا دو ہفتہ اور رہنے کا خیال ہے - ( تحقیق ) اختیار ہے - ( حال ) کیا قاری جی سے قرآن مجید درست کرتا رہوں - ( تحقیق ) ہاں ہاں - ( حال (اگر نصیب ہوا تو ان شاء اللہ آج پرچہ بھی پیش کروں گا - زبانی عرض سے ہیبت ہوتی ہے -