ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
اس کی اطلاع ہوگئی - بہت سے لوگوں نے خطوط کے ذریعے سے حاضر ہونے اجازت طلب کی جن کو منع کردیا گیا لیکن قریب کے مقامت سے بہت سے اصحاب سے نہ رہا گیا اور حاضر ہو ہی گئے ان میں سے چند اصحاب کے نام جو یاد گئے درج ذیل ہیں : - ( 1 ) جناب مولانا محمد سلیمان ندوی عدم علم سفر کی وجہ سے حضرت والا سے ملنے کے لئے تھانہ بھون تشریف لے گئے اور جب علم ہوا کہ حضرت والا لکھنو میں تشریف فرماہیں لکھنؤ تشریف لائے اور اپنی تمنا کو پورا کیا - ( 2 ) جناب مولوی عبد الماجد صاحب دریا آبادی ان کو حضرت والا سے جو حسن عقیدت ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں - مولوی صاحب ممدوح کئی بار آئے اور مستفید و مستفیض ہوئے - ( 3 ) جناب مولوی محمد میاں صاحب خلف جناب مولانا شاہ محمد حسین صاحب آلٰہ آبادی رحمتہ اللہ علیہ ( 4 ) جناب خان بہادر خواجہ عزیز الحسن صاحب غوری مجزوب بی اے انسپکٹر مدارس آلٰہ آباد مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 5 ) جناب مولوی عبدالغنی صاحب مہتمم مدرسہ روضتہ پھولپور ضلع اعظم گرح مجاز بیعت حضرت اقدس مد ظلہم العالی ( 6 ) جناب مولوی افضل علی صاحب متوطن تہلواڑہ ضلع بارہ بنکی مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 7 ) جناب حکیم کرم حسین صاحب سیتاپوری مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 8 ) جناب مولوی رفیع الدین صاحب آلٰہ آبادی مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 9 ) جناب ماسٹر قبول احمد صاحب سیتاپوری مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 10 ) جناب عبد الحئی صاحب بی اے ایل ایل بی وکیل - حال ہو میو پیتھک ڈاکڑ جو نپور مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 12 ) حافظ محمد عمر صاحب کہٹوری مجاز بیعت حضرت اقدس مدظلہم العالی ( 13 ) حاجی عبد الغفور صاحب ٹانڈہ ( 14 ) مدار اللہ صاحب کانپور ( 15 ) مولوی ادریس صاحب اعظم گرھی ( 16 ) مولوی حکیم بہاؤ الدین صاحب ہردوئی ( 17 ) شعیب احمد صاھب برادر جناب حافظ عبد الولی صاحب بہرائچ ( 18 ) عبد الحقی صاحب خلف جناب حافظ عبد الولی صاحب بہرائچ ( 19 ) محمد صقی صاھب خلف جناب حافظ عبدالوی