ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
ارشاد : جلدی میں خرابی ہے بیعت میں جلدی نہ کیجئے بعض اوقات یہ خرابی ہوتی ہے کہ بیعت ہو جاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم کہاں جاپھنسے جس سے بیعت ہونے کا ارادہ ہو پہلے اس کا طریقہ معلوم کر لیا جائے ایسے شخص کو دھوکہ نہیں ہو تا ۔ جب میرا طریقہ ہی نہیں معلوم تو دوسرا بہکا سکتا ہے ۔ میں نے ایسے واقعات دیکھے ہیں اور توقف میں حرج ہی کیا ہے ۔ دیکھو اگر کوئی کسی کو نماز پڑھائے تو پہلے یوں کہے گا کہ وضو کر لو نماز سے پہلے وضو ہونا چاہئے طریقہ معلوم کر لینا بجائے وضو اور بیعت بجائے نماز ہے ۔ پھر ایسا شخص پکا ہوتا ہے اندیشہ اس کے ڈگمگانے کا نہیں ہوتا ۔ میں پرچہ پر کتابیں لکھے دیتا ہوں پہلے ان کو دیکھ لیجئے پھر موقعہ ہوگا ۔ خط کے ذریعہ بیعت ممکن ہے ۔ بہشتی زیور ، اصلاح الرسوم ، تعلیم الدین ، جزاء ایمان ، فروع الایمان ، دعوات عبدیت کے جتنے حصہ دیکھ سکیں ان میں وعظ ان سب کے ملنے کا پتہ ایک یہ تھا ۔ تھانہ بھون ضلع مظفر امداد المطابع منشی رفیق احمد اور دوسرا پتہ یہ ہے ۔ مولوی شبیر علی مالک اشرف المطابع تھانہ بھون ضلع مظفر نگر ۔ حضرت والا کی بیدار مغزی اور فہم وفراست واقعہ : حضرت والا کانپور سے ہمیر پور روانہ ہونے کو تھے اور بڑی پیرنی صاحبہ کا ارادہ بعد صحت کھانے پکانے کا تھا مساکین واہل خصوصیت کیلئے تو یہ رائے ہوئی تھی کہ گھی ہمیر پور سے خریدا جائے کفایت رہے گی چنانچہ گھی وہیں سے خریدا گیا ۔ ایک پیپہ ٹین کا اس کے لانے کو ہمراہ تھا مبلغ تیس روپیہ کا گھی تھا تین پاؤ گھی اس سے بچ رہا بہت سے احباب کی رائے ہوئی کہ کسی گھر سے گھی کا استعمالی برتن منگا کر اس میں رکھ کر لے جائیں ۔ چنانچہ ایک صاحب نے کہا کہ ہمارے یہاں سے منگا لیجئے اس پر حضرت والا نے فرمایا ۔ ارشاد : ذرا عورتوں کے دل سے پوچھو آپ نے تو کہہ دیا کہ گھر سے منگا لو عورتوں کو ایسے برتن کے مقابلہ میں اشرفی دینا آسان ہوتا ہے ۔ آپ کو کیا خبر کتنی ان کو گرانی ہوگی ۔ میں گرانی نہیں چاہتا مجھے منظور