ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
|
اہل اللہ کے تمام افعال کا ثبوت احادیث میں ہے فرمایا اولیاء اللہ کے تمام اقوال کے نظائر حدیث میں مل سکتے ہیں ۔ بعض بزرگوں سے منقول ہے کہ انہوں نے شیخ کی صحبت سے بعد اختیار کیا اس کی نظیر حدیث میں موجود ہے کہ ایک صحابی نے حضور ﷺ سے فاصلہ پر مکان لیا تھا تاکہ آنے میں ثواب زیادہ ہو ۔ میں نے تکشف میں اس کو بالاستیعاب لکھا ہے ۔ اور بزرگوں کی اکثر عادات کا ثبوت حدیث سے دیا ہے ۔ بہشتی زیور پر اعتراض کسی نے ذکر کیا کہ مولوی ۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب فرنگی محل کے یہاں سے ایک رسالہ "معارف " نکلتا ہے اس میں بہشتی زیور کی بے طرح خبر لی جاتی ہے اور خوب خوب اعتراض ہوتے ہیں ایک یہ بھی اعتراض تھا کہ اس میں یہ لفظ ہے کہ اگر عورت بری ہو تو خاوند کے لئے جنہ بھر کی قید ہے ۔ لفظ جنم ہندوؤں کا لفظ ہے اس سے اور لوگوں کی تعظیم ہوتی ہے اور ایک یہ کہ قصے وارونی الحدیث لکھے ہیں ۔ اور ان کی سرخی ہے سچی کہانیاں قصوں کو کہانی کہہ دیا یہ بے ادبی ہے ۔ فرمایا ایسے اعتراضوں کی پروانہ کرنا چاہئے اور وہ خود ہی بتاتے ہیں کہ ہم معترض ہیں ۔ اور فرمایا مولوی صاحب کا خط میرے پاس آیا تھا کہ بہشتی زیور پر تنقید کی جا رہی ہے اور میں اس میں شریک نہیں ہوں ۔ میں نے جواب دے دیا میں جانتا ہوں جیسے آپ ہیں ( اس کے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ آپ بھی معترض ہیں وہ اس نکتہ کو نہ سمجھے مجھ سے وہ جب ملتے ہیں تو بڑے تپاک سے ملتے ہیں کہ میں آپ کو والدکی برابر مانتا ہوں ۔ دور دیہ ہونا سخت عیب ہے اور قلب میں غیظ بہت ہے یہ کون طریقہ ہے میں خواہ مخواہ کی چھیڑ چھاڑ فتنہ سے بہت بچتا ہوں ۔ بلکہ بے ضرورت کسی بات میں بھی نہیں پڑتا ۔ واقعہ کان پور کی نسبت ان کے کئی خط آئے میں نے یہی جواب دے دیا کہ ہمیں علم نہیں کسی محقق سے پوچھو ۔ نہ معلوم ایسے لوگ ہم سے کیوں پوچھتے ہیں ۔ جو ہمارے مجمع کے نہیں ہیں ۔ ان کو جو ان کی تحقیق ہو کرنا چاہئے ۔ ہمارا کیوں انتظار ہے ۔ جب ہم کو اہل حق نہیں جانتے ۔ دیوبند میں ہر قسم کے لوگوں کے استفتے آتے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہے کہ ان کے مجمع میں محقق