ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
نے بہت معذرت کی تب معافی دی ۔ مزار پر عمارت بنانا اور چراغ جلانا جائز نہیں فرمایا حضرت والا نے مزار پر تعمیر جائز نہیں حدیث میں ہے نهي عن تجصيص القبور وان يبني عليها وان يسرج بلکہ چراغ جلانے پر لعنت آئی ہے حدیث کا لفظ ہے والمسرجین علیھا ۔ فرمایا مزارو ں پر شکار مارنا جائز توہے مگر بعض جگہ اس سے فتنہ ہوتا ہے لہذا مناسب نہیں ۔ جسمیں خود غرضی اور غلط فہمی نہ ہو وہ حق گو ضرور ہو گا فرمایا حق بات نہ کہنے کی وجہ یا خود غرضی ہوتی ہے یا غلط فہمی جس میں یہ دونوں باتیں نہ ہوں تو وہ حق بات کہنے سے کیو ں چوکے گا۔ حضرت حاجی صاحب میں یہی تھا کہ کچھ نہ تھا فرمایا مولانا محمد حسین صاحب الہ آبادی سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے حضرت حاجی صاحب میں کیا دیکھا جس سے معتقد ہوئے ۔ فرمایا اسی سے معتقد ہوئے کہ کچھ نہیں دیکھا ۔ (یعنی جو کچھ بھی تھا اس میں ڈھونگ نہ تھا ۔ ) 5 ربیع الاول 1335 ھ روز یک شنبہ 31 دسمبر سن 1916 ء نفلوں میں تعیین سورۃکا حکم شب یک شنبہ پوچھا گیا نفلوں میں بھی تعیین سورۃ منع ہے یا نہیں فرمایا فقہانے مکروہ لکھا ہے ۔ مگر یہ جب ہے کہ کسی سورۃ کو افضل یا ضروری سمجھ کر معین کرے اور یہ بھی ان مواقع میں ہے جہاں فضیلت وارد نہ ہو ۔ اور اگر کسی وجہ سے اس کو ترجیح ہو تو مکروہ نہیں ہاں اسکو ضروری نہ سمجھے کہ زیادتی علی الشرع ہے ۔ سورۃیٰسین تہجد میں پڑھنا حضرت حاجی صاحب سورۃ یٰسین تہجد میں پڑھنے کی نسبت فرمایا کرتے تھے یٰسین قلب قرآن ہے اور تہجد قلب لیل میں ہوتا ہے اور اسوقت قلب مصلی بھی حاضرہوتاہے مثل مشہور ہے کہ ،، دو دل یک