ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
ہوتو عاشق کا خیال اس طرف بھی تو ہوتا ہے کہ کیا کہہ رہا ہے مگر مقصود محبوب ہی ہے ( پھر فرمایا ۔ ) سلوک میں خفیہ تعلیم کیوں کی جاتی ہے ہر ایک کیلئے ایک ہی قاعدہ نہیں کسی کو الفاظ ومعنی کا تصور مفید ہے کسی کو حضرت حق کا تصور مبتدی کو الفاظ ومعنی کا تصور مفید ہے اورمنتہی کو حضرت حق کا تصور مفید ہے ۔ ہر ایک کی استعداد جدا ہے یہی وجہ ہے کہ سلوک میں خفیہ تعلیم کی جاتی ہے ۔ تاکہ دوسے کو حرص نہ ہو کہ فلانا پڑھ رہا وہی میں پڑھوں گا حالانکہ وہ اس کے مناسب نہیں ۔ پس چونکہ استعدادیں مختلف ہیں ۔ اس لئے صوفیہ مختلف طریقہ سے تعلیم کرتے ہیں کیونکہ ہر ایک کی جد تدبیر ہے ۔ اس لئے اس طریق میں کوئی بات قابل اخفا کے نہیں ہے بلکہ بعضوں کیلئے دوسری طرف متوجہ ہو جانا مضر ہو جاتا ہے جیسے بع بچے اپنا سبق تو یاد نہیں کرتے دوسروں کا سبق یاد کرلیتے ہیں ۔ اور پھر پٹتے ہیں ۔ فقط ۔ اگر بیوی مرض الموت میں مہر معاف کرے تو معتبر نہیں ارشاد : اگر بیوی مرض الموت میں اپنا مہر معاف کرے تو معتبر نہیں وجہ یہ کہ یہ وصیت ہے اور وصیت وارث کے لئے نا جائز ہے اور خاوند وارث ہے اس لئے اس کے حق میں وصیت نہیں ہو سکتی ۔ فقط ۔ تحریر ۔ حکیم محمد یوسف صاحب ختم شد