ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
|
اور حضرت والا نے انجمن ہدایت الاسلام دہلی کا قصہ بیان فرمایا کہ مجھ کو باپ زاد راہ کے 25 روپیہ دیتے تھے میں نے شاید چار پانچ روپیہ یعنی جو خرچ ہوا تھا ۔ لے کر باقی واپس کر دیا ۔ اور اس میں بھی یہ شرط کرلی تھی کہ انجمن سے نہ دیا جائے جس کو بلانا ہو وہ زاد راہ اپنے جیب خاص سے دے ۔ منگل کے فجر کی نماز میں سورۃ'دھر"اور "نازعات" پڑھی بعد نماز فورا چاء اور انڈے کے پراٹھے اور مٹھائی لائی گئی اور حضرت والا کے لئے دونیم برشت انڈے حسب معمول لائے گئے ۔ حضرت نے انڈے نوش فرمائے اور خدام نے چاء پی قدرے پراٹھا بھی حضرت نے نوش فرمایا ۔ اور ماء اللحم اور دوسری دوا حسب معمول پی کر ہوا خوری کو پیادہ پا تشریف لے چلے سر خابوں کی آواز سن کر فرمایا کئی دن سے میں ان کی آواز سن رہا ہوں ۔ اس جانور کی آواز میں حزن ہے بعض جانوروں کی آواز سے سرور پیدا ہوتا ہے ۔ اور اسکی آواز سے طبیعت پر حزن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ۔ نفاست ونظافت حضرت راستہ میں بچ بچ کر چلتے تھے خدام میں سے کسی نے عرض کیا راستہ خراب ہے اوس سے اور مٹی جوتوں میں چپکی جاتی ہے ۔ اور جناستیں بھی پڑی ہوئی ہیں ۔ فرمایا میں چلنے میں احتیاط رکھتا ہوں حتی الامکان گو بر سے بچتا ہوں اگر نجاست پر پیر پڑجاتا ہے تو بڑی وحشت ہوتی ہے ۔ نسبت چشتیہ نسبت طہارت وعشق ہے تذکرہ وطہارت ونجاست کی مناسبت سے مولوی عبد الغنی صاحب نے عرض کیا ۔ شاہ ولی اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ نسبت چشتیہ طہارت اور نسبت عشقیہ ہے اس کا کیا مطلب ہے فرمایا ۔ طہارت اس معنی کو فرمایا کہ قلب کو ماسوائے اللہ کے پاک کرتے ہیں اس کا ان کو بڑا اہتمام ہے اور یہی ان کے یہاں کا بڑا شغل ہے اسی واسطے ان کی حالت مسکینانہ ہوتی ہے ۔ خواہ امیری ہی کیوں نہ ہوں بخلاف نقشبندیوں کے کہ ان کی حالت میرانہ ہوتی ہے اور عشقیہ ہونا ظاہر ہے چشتیوں میں شورش بہت ہوتی ہے ۔ مدعیان ہمدردی کے مشورے علماء کو فرمایا آجکل لوگوں کی عادت یہ ہے کہ مشورے بہت دیتے ہیں ۔ مدعیان ہمدردی کو اسمیں بڑا شغف ہے کہیں مدرسوں میں انتظامی امور میں دخل دیتے ہیں کہیں نصاب کی ترمیم کی رائیں دیتے