ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
میں تقلہوتا ہے عزہ کر دیتا ہوں ۔ بین ملازم نے عرض کیا کہ بعد نماز عشاء یا جس وقت طبیعت ہلکی معلوم ہو کھانا کھا لیجئے گا ۔ فرمایا اب رات ممین کچھ نہ کھاؤں گا ۔ صبح کو سویرے کھچڑی پکالینا میں وہ کھا لوں گا ۔ اور دیگر ہمراہیان اپنے وقت پر کھانا کھائیں گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ صبح نماز کے وقت کھچڑی تیار ہو گئی کچھ وہ اور کچھ رات کا باسی سالن اور روٹی نوش فرمائی ۔ صحت جمعہ کے لئے آبادی کیسی ہونی چاہئے ۔ رات کو ذکر ہوا کہ کل جمعہ کا دن ہے شاہپور میں پڑھنے چلئے گا یا نہیں اور ضلع دار صاحب کورٹ نے آبادی کے حالات بیان کئے ان حالات کے سننے سے قابل اطمینان حالت نہ معلوم ہوسکی کہ شاہپور گاؤںمیں داخل ہے یا قصبہ میں اور جمعہ صحیح ہو سکتا ہے یا نہیں ۔ لہذا فرمایا یوں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ صبح کو ہوا خوری کے لئے آبادی ہی کی طرف چلیں اور خود دیکھ کر حالت معلوم کر لیں ۔ فجر کی نماز میں سورہ مدثر اور سورہ قیامہ پڑھی اور بعد نماز بستی کی طرف ہوا خوری کے لئے چلے ۔ فرمایا تین چیزیں دیکھنا چاہئے بازار کیسا ہے اور مسجد کیسی ہے اور ڈاکخانہ ہے یا نہیں ان سے اندازہ ہو جائے گا کہ اس آبادی کو قصبہ کہنا چاہئے یا گاؤں ۔ ضلع دار صاحب کورٹ ہمراہ ہوئے اور آبادی میں ادہر ادہر لے گئے ۔ معلوم ہوا کہ ڈکخانہ یہاں ہے او وہ راستہ ہی میں تھا جب اس کے قریب پہنچے تو برنچ پوسٹ ماسڑ نے با وجود ہندو ہونے کے حضرت والا کو بڑے تپاک سے لیا اور تکیہ پر بٹھایا مکان عالی شان پوسٹ ماسٹر ہی کا تھا ۔ اس کی ایک ٹھری میں برنچ پوسٹ آفس رکھا تھا ۔ غرض ڈاکخانہ بہت چھوٹا دیہات کا سا تھا ۔ حضرت والا کو ایک منی آرڈر اور ایک رجسٹری روانہ کرنی تھی باوجود ضابطہ کا وقت نہ ہونے کے پوسٹ ماسٹر نے ان کو اسی وقت لے لیا ۔ اس کے بعد جامع مسجد میں پہنچے یہ وہاں کی اکبر مساجد ہے اندر باہر دیکھ کر فرمایا مسجد تو کافی وسعت رکھتی ہے ۔ احقر نے قدموں سے اس کی پیمائش کی یہ مساحت تھی دالان دہرا ۔ طول 17 قدم اندر کے دالان کا تین صف اور عرض باہر کے دالا کا صف اور طول صحن کا 17 قدم اور عرض چار صف تھا فرمایا یہاں کے اعتبار سے مسجد اچھی وسیع ہے اس کے بعد بازار پر گذر ہوا ۔ یوں دکانیں آبادی میں متفرق طور سے بہت تھیں ۔ مگر یہ متصل بازار بھی تقریبا سو قسم لمبا تھا جو ہر روز لگتا ہے آبادی کی تعداد ضلع دار صاحب