ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
کا فعل قوی ہوگیا ہے یہ شکوک بھی اوہام ہیں ۔ مولوی صاحب ساکت ہوگئے ۔ چشتیہ سے مناسبت کی شناخت اور دیگر خاندانوں سے فرق تھوڑی دیر کے بعد حضرت مولانا نے فرمایا ہے تو چھوٹا منہ بڑی بات یہ تشخیص کہ آپ کو نقشبندیت سے مناسبت ہے ۔میرے دل کو بالکل نہیں لگی ۔ آپ کی مناسبت چشتیہ سے اتنی صاف ہے کہ شک کرنا بھی مشکل ہے آپکی طبیعت میں فطرتا شورش اور وارفتگی موجود ہے یہ عشق اور محبت کا مادہ ہے اور یہی چشتیت کا ماحاصل ہے ۔ ایسے شخص کو نقشبندیت کی تعلیم کرنا فطرت کو بدلنا ہے ۔ جس سے کبھی نفع نہیں ہوسکتا ہے ۔ نقشبندی وہ لوگ ہوتے ہیں ۔ جن کی طبیعت میں متانت ہوتی ہے ان کے مزاج سلاطین کے سے ہوتے ہیں ۔ نقشبندی سلوک اہتمام کا ہے اس میں سب کام ضابطہ کے ہیں آپ کے مزاج کے مناسب تو بے سرو پا سلوک ہے آپ کو ضابطہ میں مقید کرنا تکلیف مالا یطاق ہے عرض کیا آپ کی صحبت میں تو مجھ کو سکون تھا ۔ اس کے بعد کہیں سکون نہیں فرمایا لها منها عليها شواهد۔الحمداللہ خود آپ کو اس بات کا اقرار ہے معلوم ہوتا ہے کہ میری تشخیص صحیح تھی ۔ پھر آپ کو کیا سوجھی تھی کہ دوسری جگہ مارے پھریں مگر اس میں بھی ایک نفع ہے الاشياء تعرف باضدادها ۔ اب آپ کو زیادہ نفع کی امید ہے ۔ کیونکہ آپ کو حیرانی بہت ہوچکی۔ اب اگر سکون ہوگا تو بہت آپ کو اس کی قدر ہوگی ۔ اور فرمایا ہاں ۔۔۔کو نقشبندیت سے مناسبت غالبا ان کو دوسری جگہ پریشانی نہیں ہوئی ہوگی ۔ ان سے ہمارا دل زیادہ نہ ملتا تھا عرض کیا ہاں ان کو دوسری جگہ نفع ہوا تھا تب ہی تو انہوں نے مجھ کو بھی کھینچا۔ دو بھائیوں کو ایک خاندان سے مناسبت ہونا ضروری نہیں فرمایا عجیب بات ہے کہ دو بھائیوں کا مزاج ایک ساہی ہوتا ہے یہ تجویز صحیح نہیں ۔ کہ ان کو نفع ہواتو آپ کو بھی نفع ہوگا ۔ نقشبندی نسبت عاقلانہ اور حکیمانہ ہے اور چشتیہ مجنونانہ ہے بس اب تو آپ کے حسب حال یہ ہے ۔ آزمودم عقل دور اندیش را بعد ازیں دیوانہ سازم خویش را آپ بہت مزے دیکھ چکے اور چکھ چکے کہ بھٹکے پھرنے سے کچھ نتیجہ نہیں ہوا ۔ اب تو آپ ایک