اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تو علم حاصل کرنے کا آسان طریقہ تو یہ ہے کہ جو کتابیں مسئلے مسائل کی اہلِ تحقیق نے لکھی ہیں ان کو پڑھو، اور اگر پڑھنے کی عمر نہ ہو تو کسی سے بالالتزام سن لو اور روز مرہ سنا کرو۔ جب کتاب ختم ہوجائے تو پھر اوّل سے دَور شروع کردو۔ اس سے تم ان شاء اللہ باخبر ہوجاؤگی۔ حقوق کا اچھی طرح تم کو علم ہوجائے گا۔ اور ہمت کے لیے ایک آسان تدبیر تو یہ ہے کہ بزرگوں کے پاس جاکر بیٹھا کرو، مگر یہ صورت مردوں کے لیے ہے عورتوں کے لیے نہیں۔ وہ یہ کریں کہ بزرگوںکے حالات اورحکایات اور ملفوظات دیکھا کریں۔ اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ ان میں عمل کی ہمت پیدا ہوگی۔ بس یہ طریقہ ہے ان حقوق کے ادا کرنے کا۔ اب دعا کرو کہ حق تعالیٰ ہم کو اس کی توفیق عطا فرمائیں۔ وصلَّی اﷲ تعالی وسلم علی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وأصحابہ أجمعین۔ وآخر دعوانا أن الحمد ﷲ رب العالمین۔ والحمد ﷲ الذي بنعمتہ وجلالہ تتم الصالحات۔