اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تمہید حضرت حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ کی یہ ایک نہایت مفید اصلاحی تقریر ہے ،جو بماہ محرم الحرام ۱۳۳۱ بمقام غازی پور تقریبا دو گھنٹہ ہوئی۔اس میں حضرت ؒ نے مستورات کی اصلاح وتعلیم کی ضرورت اور اس کا طریقہ، مردوں اور عورتوںکے باہمی حقوق، نیز امورِخانہ داری کی اصلاح وطرزِ معاشرت کا بیان فرمایا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر اس کو غور وتوجہ سے پڑھ کر اس میں بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کیا جائے تو یقینا گھریلو زندگی کی اکثر وبیشتر پریشانیاں اور کلفتیں رفع ہوکر راحت وسکون والی زندگی میسر آسکتی ہے اور صرف دنیا ہی نہیں،بلکہ اس کی برکت سے آخرت میں بھی حیاتِ طیبہ حاصل ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ حق پر استقامت اور توفیقِ خیر عطا فرمائے۔ آمین واللہ الموفق والمعین