اصلاح النساء - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تھے۔ غرض ایک منٹ کی فرصت ان کو نہ تھی، مگر اسی عدیم الفرصتی کی حالت میںکئی پارے قرآن کے حفظ کیے اور ٹوٹکے ٹونے، شرک وبدعت سے حددرجہ متنفر تھیں۔ گھر میںمتعدد موتیں واقع ہوئیں، مگر کسی نے آواز رونے کی نہ سُنی۔حتی کہ اہلِ محلّہ کہتے تھے کہ یہ عجیب بے حِس بی بی ہیں، نہ اُن پر خوشی کا کوئی اثر ہوتاہے ،نہ غمی کا۔ ناظرینِ وعظ ان کے واسطے اورمیرے والد ماجد مرحوم ومغفور کے واسطے دُعا کریں۔ رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَاب۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلَاتَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ ٰامَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّکَ رَئُوْف رَّحِیْمٌ۔ اور اس وعظ کے لکھنے میں میرے ایک مکرّم عبدالحمید صاحب بنارسی نے بہت زیادہ اِعانت کی، بلکہ سچ یہ ہے کہ وہ ہمّت نہ دلاتے تو احقر سے اس کا پورا ہونا ہی ناممکن تھا۔ناظرین ان کے واسطے بھی دعا فرمادیں۔ اور زیادہ مدد خواجہ عزیزالحسن صاحب کے مسوّدہ سے ملی۔ لہٰذا ان کے واسطے بھی دعائے فلاح دارین کریں۔ اور سب سے زیادہ اس کی ضرورت ہے کہ حضرت حکیم الامت مولانا ومرشدنا مدظلہم العالی کی صحت وتندرستی اور عمومِ فیض اور زیادتِ برکات کے لیے خاص طور سے دُعا کرتے رہیں کہ ؎ شکر فیض تو چمن چوں کند اے ابر بہار کہ اگر خار دگر گل ہمہ پروردہ تست سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃ ِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَ سَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ0 قال اﷲ تعالی:{اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغَافِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ} (النور:۲۳)