ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
|
گوشت اور دال پکالینا اور اگر چاول پکانے ہی ہوں تو خشک پکالینا اور اتنا خیال رہے کہ سالن میں گھی اوپر سے داغ دے کر مت ڈالنا یہ مجھ سے نہیں کھایا جاتا ہے اور کل آدمی ہمارے معہ ملازمین وغیرہ دس کے قریب ہو جائیں گے ۔ 12 بجے دن کے منشی اکبر علی صاحب بعض سرکاری ضرورتوں سے گورکھپور تشریف لے گئے ۔ اور یہ قرار پائی کہ آج منگل کے دن جاکر جمعرات کے دن لوٹ آئیں ۔ اور حضرت والا یہاں سے کوچ کر کے شاہ پور پہنچ جائیں ۔ اور نرہر پور سے کوچ جمعرات کے دن سیدھا شاہ پور کو ہو جس کا فاصلہ 28 میل ہے ۔ مگر حضرت والا نے فرمایا ملازمین کو اتنے لمبے کوچ میں سخت تکلیف ہوگی ۔ اس واسطے درمیان میں مقام کر جائیں گے اور بجائے جمعرات کے نر ہر پور سے بد کو چلیں گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ درمیان میں قصبہ گولا میں قیام کیا گیا اس کا ذکر آگے آتا ہے ۔ اسی دن یعنی بروز منگل 22 صفر 35 ھ وقت گیارہ بجے دن کے مولوی ابو الحسن صاحب قصبہ مؤ ضلع اعظم گڈھ سے مع دس آدمیوں کے نر ہر پور میں آئے ہم لوگ کھانا کھا چکے تھے ۔ ان سب نے حضرت والا سے اصرار کیا کہ الہ آباد جاتے وقت مؤ میں قیام فرمائیں ۔ مولوی ابو الحسن صاحب نے آبدیدہ ہو کر عرض کیا کبھی آنا ہوتا نہیں ہم لوگ اس موقعہ پر تو محروم نہ رہیں ۔ حضرت نے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کھانا بھی کھایا نہیں عرض کیا کچھ تو کھایا ہے ۔ فرمایا کچھ تو کیا معنی ۔ عرض کیا ناشتہ ساتھ لائے تھے تھوڑا تھوڑا کھایا ہے ۔ اور کچھ موجود ہے فرمایا یہاں تو ہم خود ہی سفر میں ہیں اور کوچ کا سامان ہو رہا ہے اس واسطے ( منیجر صاحب ابھی ذرا دیر ہوئی گورکھپور کو روانہ ہو چکے ہیں ) ملازموں کہنا کھانے کے لئے مشکل ہے ہاں دال چاول تو پکنا ممکن ہے عرض کیا کہ ناشتہ بقدر ضرورت موجود ہے فرمایا بے تکلف بیٹھ کر کھا لیجئے ۔ اور فرمایا رات کو قیام یہاں ہوگا یا نہیں ۔ کہا جو ارشاد ہو ۔ فرمایا ارادہ معلوم ہو جائے تو جو میرے ذہن میں آئے گا میں عرض کردوں گا ۔ میں ابھی تو خالی الذہن ہوں دل تو چاہتا ہے کہ آپ کا ساتھ رہے عرض کیا ہاں دوتین دن کی ہمرکابی کی آرزو ہے ۔ فرمایا عین مناسب ہے ، مؤ کے قیام کے لئے بہت غور کے بعد چار گھنٹہ کا وقت تجویز ہوا ۔ مولوی ابو الحسن صاحب نے عرض کیا لوگوں کا اشتیاق بہت ہے وہ وقت تو کچھ بھی نہیں ۔ فرمایا اشتیاق پورا ہونے کی صورت نکلی تو ۔ تو عرض کیا نصف نکلی ۔ فرمایا میں نے نکالی اور نصف مؤ والے نکالیں ۔ اس طرح کہ