ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
|
کے آخر ت کا وبال اپنی گردن پر لیا ۔ ہم مؤلف کو خیر خواہانہ نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنے خیالات سے رجوع کرے ۔ ورنہ جس قدر مسلمان اس رسالہ سے گمراہ ہوں گے سب کا وبال مؤلف کی گردن پر ہوگا ۔وما علیناالبلاغ ۔ ،،اس مقام پر بات بھی خصوصیت کے ساتھ قابل تنبیہ ہے ۔ کہ گومؤلف نے حضرت مولانا کےعبارت کو (انورٹڈ کا ماز ) یعنی ان علامتوں،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،کے درمیان بند کرکےاس کو اپنی عبارت سے ممتاز کردیا ہےمگر جو لوگ اس اصطلاح سے واقف نہیں ہیں ان کو دھوکہ ہو سکتا ہے ۔ اس لئے عوام کو مطلع کیاجاتا ہے کہ حضرت مولانا کی عبارت (خرچ کرنے کے گنجائش ہے۔ ) پر ختم ہوگئی ہے ۔ اور بعد کی عبارت جو کہ ان الفاظ سےشروع ہوئی ہے اس وقت نہ صرف بعض افراد قوم الخ۔ وہ حضرت مولانا کی عبارت نہیں ہے ۔بلکہ خود مؤلف کی عبارت ہےجو کہ اس نےاپنے مقصود کے ثابت کرنےکے لئے بطور نتیجہ فتوے کے لکھی ہے ۔ لہذا کوئی صاحب دھوکہ نہ کھائیں ۔ فقط حررہ حبیب احمد الکیرانوی مقیم خانقاہ امدادیہ تھانہ بھون