ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
|
ہم لوگ طالب ہیں ہمارا کوئی دربار نہیں چوکی پہرہ نہیں ۔ جہاں دخل بلا سفارش کے مشکل ہو ۔اور سفارش کا بھی یہ کیا طریقہ ہے کہ میرے منہ پر ہی آپ دوسرے کی مخاطب کرتے اور واسطہ بناتے ہیں ۔جبکہ مجھ سے گفتگو براہ راست ہوسکتی ہے تو بلا واسطہ کرنا سوائے اس کے تصنع اور بناوٹ ہے اور کیا ہے ۔ تصنع آجکل داخل عادت ہو گیا ہے انہوں نے اس کے چند عذر ایسے پیش کیے جن میں اور بھی تصنع ہی تصنع تھا فرمایا حضرت والا نے اس وقت تو ایک تصنع تھا اب تو بہت سے تصنع جمع ہو گئے ہیں ۔ان سب کو چھوڑ کر مجھ سے براہ راست کیوں نہیں فرماتے ۔ تعجب ہے کہ آپکو اپنی غلطی اب تک ظاہر نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا میں براہ راست درخواست کرتا ہوں ۔ اور کسی کو واسطہ نہیں بناتا ۔ فرمایا اس کے تو یہ معنی ہوئے کہ آپ میری خاطر سے ایسا کرتے ہیں غلطی ہنوز تسلیم نہیں ہے کہا میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ آپ وعظ ضرور فرمائیں ۔ فرمایا اب سوال ٹھیک ہوا ۔فرمائیے کہ اتنا وقت جو تصنع سے آپ نے ضائع کیا غلطی ہے یا نہیں ۔ جب سوال ٹھیک ہے تو اب میں بھی جواب دیتا ہوں کہ یہ ہمارا کار منصبی ہے ۔ ہم اور کسی کام کے تو ہیں نہیں ۔ اگر یہ بھی نہ ہوا تو ہمارا عدم وجود برابر ہے اور جب یہ ہمارا کار منصبی ہے تو اس کے لئے کسی کی خوشامد یا سفارش کا انتظار کرنا چہ معنی ۔ اگر کوئی درخواست نہ کرے جب بھی ہم کو یہ کام کرنا ہے ۔ اور درخواست کرنے پر تو کسی طرح بھی اس سےانکار نہ ہوتا ۔ لیکن عذر موجود ہے ۔ میری طبیعت مضمحل ہے ۔ یہ سفر میں نے آرام کے واسطے کیا ہے کوئی دماغی کام ہونا مشکل ہے ۔ انہوں نے پھر اصرار کیا تو فرمایا آپ نے اپنی ہی طرح تصنع پر میرے قول کو بھی محمول کیا ہے ۔ تصنع جز و طبائع ہو گیا ہے ۔ میں نے سچی بات کہدی تو اس کی کچھ وقعت نہ ہوئی اور یہی سمجھا گیا کہ یہ نخرہ ہے اور خوشامد کرنا مقصو د ہے ۔ انہوں نے کہا میں بلا تصنع عرض کرتا ہوں کہ جناب کے وعظ کا بڑا اشتیاق ہے ۔ فرمایا اس کو جب میں تسلیم کرتا جبکہ آپ نے بلایا ہوتا اور یہاں پہنچ کر جانے کے بعد فرمائش کرنا تو بہت ہی سہل ہے ۔ اسکی تعمیل کی جائے تو ایسے فرمائش کنندگان تو اس قدر نکل آئیں گے کہ مہینوں میں بھی ان سے نجات پانا مشکل ہے ۔ اسی واسطے میرے اوپر فرمائشوں کا اثر کم ہوتا ہے کہ میں کسی کا بلایا ہوا نہیں آیا ہوں ۔ اگر آپ کو شوق ہے تو مجھ کو بلائیے اور وعظ کہلوائیے ۔ اس وقت کی فرمائش کا