خزائن الحدیث |
|
لو اور کہو فَاعْفُ عَنِّیْ کہ معاف فرمانے کا محبوب عمل ہم پر جاری فرما دیجیے۔ آپ کا محبوب عمل ہو جائے گا اور ہمارا بیڑا پار ہو جائے گا اور فَاعْفُ عَنِّیْ میں سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فاءتعقیبیہ لگا دی کہ معاف کرنے میں دیر نہ کیجیے، جلد معاف فرما دیجیے، معاف کرنا جب آپ کو خود محبوب ہے تو جلد کرم فرمائیے۔ سبحان اللہ! جلبِ رحمتِ حق کے لیے کلامِ نبوت کیا بلیغ و جامع ہے۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖحدیث نمبر۵ لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَ الْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ؎ ترجمہ:اﷲ تعالیٰ لعنت فرمائے اس شخص پر جو بدنظری کرے یا بد نظری کے لیے خود کو پیش کرے۔ عبادات کے انوار کا تحفظ بھی سالک پر فرض ہے اور یہ فرض تب ادا ہوگا، جب حسن کے ڈاکوؤں سے نظر کو بچاؤ گے۔ آپ میں سے اکثر تو تاجر اور بزنس مین لوگ ہیں۔ بتائیے، جتنا مال کمانا ضروری ہے اتنا ہی مال بچانا ضروری ہے یا نہیں؟ ان عورتوں کو دیکھنا ایسا ہے جیسے کوئی مال دار ڈاکو سے کہے کہ میرا سب مال لے جاؤ۔ بد نظری کرنے والا گویا حسینوں سے کہہ رہا ہے کہ میرے تقویٰ کا نور تم لوگ لے لو۔ اس نے مرنے والوں پر اس حَیّ وَ قَیُّوْمکی عظمت اور تعلق ومحبت کی دولت کو گویا ضایع کر دیا، لہٰذا نیک اعمال سے دل میں جو نور آرہا ہے اس کو نظر بچا کراور گناہوں سے بچ کر محفوظ رکھنا ضروری ہے اور اگر شیطان کہے کہ دیکھنے میں بہت مزہ آتا ہے، تو اس وقت میرا شعر پڑھ دینا ؎ ہم ایسی لذتوں کو قابلِ لعنت سمجھتے ہیں کہ جن سے رب مرا اے دوستو ناراض ہوتا ہے ------------------------------