خزائن الحدیث |
|
نہ عورت اپنے شوہر پر ظلم کرے حتیٰ کہ چیونٹیوں پر بھی ظلم نہ کرو، دیکھ کر چلو کہ کوئی چیونٹی میرے پیر کے نیچے تو نہیں آرہی ہے، جان بوجھ کر کسی چیونٹی پر پاؤں نہ رکھو۔ شیخ سعدی شیرازی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جب انسان کسی چیونٹی پر پیر رکھتا ہے، تو اس کا وہی حال ہوتا ہے جو ہاتھی کے پیر رکھنے سے انسان کا ہوتا ہے۔تو میں عرض کررہا تھا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ پانچ قسم کی دعائیں رد نہیں فرماتے، ایک مظلوم کی دعا ردّ نہیں فرماتے، دوسرے حاجی کی دعا رد نہیں ہوتی جب تک کہ وہ گھر واپس نہیں آجاتا۔فرض حج نہ کرنے پر وعید یہاںیہ بات بتانا ضروری ہے کہ بعض لوگوں پر حج فرض ہوتا ہے، لیکن وہ اسے ادا کرنے میں لاپرواہی کرتے ہیں،بعض مال کی محبت سے اور بعض دوسری وجوہات سے۔ تو خوب سمجھ لیجیے کہ جس پر حج فرض ہے اور وہ بغیر کسی عذر اور مجبوری کے حج میں تاخیر کرتا ہے، تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بددعا فرماتے ہیں کہ یہ چاہے یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہوکر مرے۔ کتنی سخت وعید ہے! لہٰذا جس پر حج فرض ہوچکا ہے اسے جلدی کرنی چاہیے۔ تیسرے نمبر پر مجاہد کی دعا ردّ نہیں ہوتی، جب تک وہ جہاد سے واپس نہیں آجاتا اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔ نمبر چار مریض کی دعا رد نہیں ہوتی، ڈاکٹروں کو مریضوں کی دعا لینے کا زیادہ موقع ملتا ہے لہٰذا جب وہ مریض دیکھنے جائیں تو مریض سے اپنے لیے دعا کرائیں اور اس سے کہیں کہ اﷲ تعالیٰ تم کو شفا دے اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں: اَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ؎ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں سوال کرتا ہوں اﷲ عظیم سے، عرشِ عظیم کے رب سے کہ وہ تم کو شفا دے، حدیث شریف میں آتا ہے کہ مریض کے پاس اس کو پڑھ لیا جائے تو اگر اس کی زندگی مقدر ہے تو اﷲ تعالیٰ اس کو بہت جلد شفا دے دیتے ہیں۔ ------------------------------