خزائن الحدیث |
|
ہوائیں ملتی ہیں جہاں یہ تجلیات نازل ہوتی ہیں۔شرحِ حدیثِ بالا بعنوانِ دِگر تجلیاتِ جذب کے زمان و مکان جذب کے راستے کیا ہیں؟یہ بھی بتائے دیتا ہوں۔ کوئی اگر چاہے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو بھی جذب عطا فرما دے تو سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس کا ایک مکان اور ایک زمان دو چیزیں بتائی ہیں۔ زمان کیا ہے: اِنَّ لِرَبِّکُمْ فِیْ اَ یَّامِ دَھْرِکُمْ نَفَحَاتٍ فَتَعَرَّضُوْا لَہٗ لَعَلَّہٗ اَنْ یُّصِیْبَکُمْ نَفْحَۃٌ مِّنْہَافَلَا تَشْقَوْنَ بَعْدَھَا اَ بَدًا اے لوگو! اے میری امت والو! تمہارے اس زمانہ کے دن و رات میں اللہ تعالیٰ کے جذب کی تجلیات اور ان کے قرب کی ہوائیں آتی رہتی ہیں۔ فَتَعَرَّضُوْا لَھٗ پس ان کو تلاش کرو، غافل نہ رہو، وہ تجلی اگر تم کو مل گئی فَلَاتَشْقَوْنَ بَعْدَ ھَا اَبَدًاتو تم کبھی بد بخت و بد نصیب نہیں ہو گے، ہمیشہ کے لیے ولی اللہ بن جاؤ گے۔ نفس و شیطان تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ دن و رات میں یہ تجلیات کب آتی ہیں؟ اگر کوئی بتا دے کہ جمعہ کے دن ایک عظیم نعمت آنے والی ہے تو آدمی پوچھے گا کہ کہاں؟ کراچی کہ حیدرآباد کہ لاہور؟ لہٰذا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجیے کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بخاری شریف میں اس کا مکان بھی بتا دیا کہ وہ تجلی کہاں نازل ہوتی ہے؟ فِیْ اَ یَّامِ دَھْرِکُمْ تو اس حدیث میں وار د ہے کہ تمہارے زمانہ کے دنوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وہ ہوائیں آتی ہیں۔ نفحات کا ترجمہ عام علماء نے کیا ہے کہ نسیمِ کرم کے جھونکے، اللہ تعالیٰ کی نسیمِ کرم کے جھونکے جو دنیا میں آسمان سے آتے ہیں۔ بعض بزرگوں نے ترجمہ کیا جذبات یعنی جذب کرنے والی تجلیات۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نفحات کا ترجمہ جذبات ہے یعنی اللہ تعالیٰ جذب کرنے والی تجلی دنیا میں بھیجتا ہے جس کو لگ جاتی ہے وہ جذب ہو جاتا ہے۔ پس ایک طبقہ نے ترجمہ کیا نسیمِ کرم، ملّا علی قاری نے کیا جذبات یعنی کھینچنے والی تجلیات۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے التشرف فی احادیث التصوف میں نفحات کا ترجمہ کیا اَلتَّجَلِّیَاتُ الْمُقَرِّبَاتُ اللہ تعالیٰ کے وہ جلوے و تجلیات جس سے بندہ کو اللہ تعالیٰ اپنا پیارا اور مقرب کر لیتے ہیں لیکن اَ یَّامِ دَھْرِکُمْسے آپ کو زمانہ معلوم ہوا لیکن یہ کیسے پتا چلے گا کہ یہ تجلیات کہاں ملتی ہیں۔ مکان بھی تو معلوم ہونا چاہیے۔ کوئی کہہ دے کہ اس زمانہ میں بھی ولی