خزائن الحدیث |
|
ہوجائیں گے۔ ایک ہے حبیب اور ایک ہے اَحب یعنی سب سے زیادہ پیارا، مبالغہ کا صیغہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ پیار مل جائے۔ تمام محبوبوں میں اور اللہ کے تمام پیاروں میں سب سے بڑا پیارا بننے کا نسخہ آج اختر پیش کرے گا۔اللہ کے پیاروں میں پیارا بننے کا نسخہ تین طریقے توبہ کے بیان کرتا رہا ہوں اور اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ کے ذیل میں چار طریقے رونے کے بھی بیان کیے ہیں، لیکن آج اپنی پچھتر سالہ زندگی میں پہلی دفعہ میں آپ کو تَوَّابِیْنَ میں محبوبیت کے ساتھ ساتھ ایک نعمت مستزاد اور ایکسٹرا پیش کررہا ہوں کہ آپ اَحَبُّ الْمَحْبُوْبِیْنَ ہو جائیں، اللہ کے تمام محبوب بندوں میں احبہو جائیں اور اس میں بھی ایک نہیں بے شمار ہو سکتے ہیں، سب کے سب اَحَبّ ہو جائیں اتنا آسان نسخہ ہے اور اس کے بھی دو طریقے بتاؤں گا ایک اختیاری ایک غیر اختیاری۔ وہ کیا ہے؟ حدیثِ قدسی ہے اور حدیثِ قدسی کی کیا تعریف ہے؟ھُوَ الْکَلَامُ الَّذِیْ یُبَیِّنُہُ النَّبِیُّ بِلَفْظِہٖ وَیُنْسِبُہٗ اِلٰی رَبِّہٖ؎ وہ کلامِ نبوت جس کو زبانِ نبوت ادا کرے اور نبی یہ کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ایسی حدیثوں کو حدیثِ قدسی کہا جاتا ہے۔ تو حدیثِ قدسی میں ہے: لَاَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ ترجمہ:گناہ گار بندوں کا رونا مجھے زیادہ پسند ہے تسبیح پڑھنے والوں کی سبحان اﷲ سے۔ جو گناہ گار اپنی استغفار اور توبہ میں اپنے رونے کی آہ و زاری کی آوازیں شامل کردیتے ہیں وہ اس نعمتِ مستزاد کے مستحق ہیں۔ ایک آدمی چپکے چپکے توبہ کر رہا ہے، چپکے چپکے استغفار کر رہا ہے و ہ مستغفر بھی ہے، تائب بھی ہے مگر اَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ کا شرف اسے حاصل نہیں۔ انین کے معنیٰ آہ و زاری اور نالہ کے ہیں جس میں کچھ آواز بھی ہو یعنی تھوڑی سی بلند آواز کہ کم سے کم خود سن لے، یہ انین ہے جس کا نام اردو میں’’ سسکی‘‘ ہے۔ جب تک آواز نہ نکلے عربی لغت میں وہ انین نہیں، انین میں ہلکی سی آواز ہونا ضروری ہے لیکن اتنی زور سے بھی نہ چیخے کہ سارا محلہ گھبرا جائے اس میں اعتدال رہے۔ تو رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بحیثیت ترجمانِ ارحم الرّاحمین کے فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں لَاَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَکہ جو سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ پڑھ رہے ہیں وہ سب میرے محبوب ہیں، مقبول ہیں مگر سب ------------------------------