خزائن الحدیث |
|
الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَوَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَا نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ؎ ترجمہ:اے اﷲ! اے اس دعوتِ کاملہ اور صلوٰۃِ دائمہ کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بلند مرتبہ اوراس میں غیر منتہی ترقی عطا فرما اور ان کو مقامِ محمود تک پہنچا جس کا آپ نے ان سے وعدہ کیا۔اذان کے بعد کی دعا اذان کے بعد کی دعا کو دعائے وسیلہ بھی کہتے ہیں۔ اذان کے کلمات کا جواب دے دیجیے پھر جب اذان ختم ہوتوآپ درود شریف پڑھ کر دعائے وسیلہ پڑھیے اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَانِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَانِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَیہ آخری جملہ مسند امام بیہقی میں ہے۔ اس دعا پر وعدہ ہے کہ حَلَّتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ بخاری شریف کی روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو اس دعا کو پڑھے گا اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی اور جب اس دعا پر حضور صلی اللہعلیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو گی تو ملّا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ تحریر فرماتے ہیں فَفِیْہِ اِشَارَۃٌ اِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ اس میں حسنِ خاتمہ کی بشارت موجود ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہو گا، کیوں کہ شفاعت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کافر کو نہیں مل سکتی۔دعا بعد الاذان اذان کے بعد درود شریف پڑھنا لازم ہے، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ درود شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھو۔ یہ دعا پڑھنے والے کے حق میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جائے گی۔ یہ دعا اپنی بیویوں کو بھی سکھادو اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ اے اللہ!آپ اس دعوتِ کاملہ کے رب ہیں۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مشکوٰۃ شریف کی شرح میں دعوتِ تامّہ کا ترجمہ دعوتِ کاملہ کیا ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعوت ہے اور اللہ تعالیٰ کی کوئی بات ناقص نہیں ہو سکتی، اس لیے یہ دعوتِ کاملہ ہے اور رب کیوں فرمایا کہ آپ اس دعوتِ کاملہ کے رب ہیں، کلماتِ اذان کے لیے ربّ کا لفظ ------------------------------