خزائن الحدیث |
|
دینِ اسلام میں اس حدیث کی حیثیت اس حدیث اَلَا وَاِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً...الٰخ کو محدثین نے عماد الدینفرمایاہے،چناں چہ حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ علامہ نووی رحمہ اللہ کے حوالے سے رقم فرماتے ہیں: قَالَ النَّوَوِیُّ رَحِمَہُ اللہُ: اِتَّفَقَ الْعُلَمَاءُ عَلٰی عِظَمِ مَوْقِعِ ھٰذَا الْحَدِیْثِ وَکَثْرَۃِ فَوَائِدِہٖ فَاِنَّہٗ اَحَدُ الْاَحَادِیْثِ الَّتِیْ عَلَیْھَا مَدَارُ الْاِسْلَامِ، قِیْلَ ھِیَ ثَلَاثٌ: حَدِیْثُ الْاَعْمَالِ بِالنِّیَّاتِ وَ حَدِیْثُ مِنْ حُسْنِ اِسْلَا مِ الْمَرْءِ تَرْکُہٗ مَا لَایَعْنِیْہِ وَ ھٰذَا الْحَدِیْثُ؎ علماء کا اجماع ہے کہ یہ حدیث عظیم الشان ہے اور کثیر الفوائد ہے اوریہ حدیث ان تین احادیث میں سے ایک ہے جن پر اسلام کا دار و مدار ہےاور ایک جماعت نے کہا کہ یہ حدیث ثُلثِ اسلام ہے(یعنی اس میں تہائی اسلام ہے)۔ وہ تین احادیث جن پر مدارِ اسلام ہے یہ ہیں: ۱)… اَلَا وَاِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً …الٰخ ۲)… اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ…الٰخ ۳)… مِنْ حُسْنِ اِسْلَا مِ الْمَرْءِ تَرْکُہٗ مَا لَا یَعْنِیْہِ ۱)…ترجمہ گزر چکا۔ ۲)…اعمال کی قبولیت کا مدار اخلاصِ نیت پر ہے۔ ۳)…آدمی کا حسنِ اسلام لایعنی اور فضول باتوں کے ترک کر دینے سے ہے۔حدیث نمبر۷۰ مَا مِنْ مُّسْلِمٍ یَّدْعُوْا بِدَعْوَۃٍ لَّیْسَ فِیْہَا اِثْمٌ وَّلَاقَطِیْعَۃُ رَحِمٍ اِلَّااَعْطَاہُ اللہُ بِہَا اِحْدٰی ثَلٰثٍ اِمَّا اَنْ یُّعَجِّلَ لَہٗ دَعْوَتَہٗ وَ اِمَّا اَنْ ------------------------------