خزائن الحدیث |
|
والے کا فائدہ ہے کہ اس کے حق میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہوجائے گی۔ آج میں نے دعا بعدالاذان کا ترجمہ بتا دیا اور باقاعدہ مد لل،یہ اناڑی ترجمہ نہیں ہے نہ کباڑی ہے، بلکہ معیاری ہے یعنی مستند بشرح المشکوٰۃ المسمّٰی بالمرقاۃ اور دوسری بڑی کتابوں سے ہے جب کہ سب کو علم ہے کہ میں کتاب دیکھتا بھی نہیں ہوں، اتنی کمزوری ہے۔ کئی برس سے مجھے مطالعہ کرتے ہوئے آپ نے کبھی دیکھا مولانا مظہر میاں! مگر میرا پہلا دیکھا ہوا ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے یاد رہتا ہے۔ اللہ نے میری کیسی آبرو رکھی کہ آج وہ مضمون بیان کیا جو زندگی میں کبھی بیان نہیں کیا تھا۔حدیث نمبر۶۶ اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ؎ ترجمہ:اے اﷲ! رُشد وہدایت کو مجھ پر الہام فرماتے رہیے اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچالیجیے۔حدیث اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ ...الخ کی اِلہامی تشریح آج میں رُشد کی تعریف بیان کروں گا، ان شاء اﷲ علماء کو وجد آجائے گا۔ رُشد کے چار مفہوم ہیں جو اﷲتعالیٰ نے مجھے عطا فرمائے ہیں۔ بخاری شریف کی تمام شروحات مثلاً فتح الباری،عمدۃ القاری وغیرہ دیکھ لو پھر اختر کی شرح دیکھو، تب معلوم ہوگا کہ اﷲ تعالیٰ نے اختر کی زبان سے کیا کام لیا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ اے خدا! ہم کو رَاشِدُوْنَ میں داخل فرمائیے یعنی صاحبِ رُشد بنائیے اور صاحبِ رُشد (یعنی راہِ راست پر) کون لوگ ہیں؟ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: حَبَّبَ اِلَیۡکُمُ الۡاِیۡمَانَ وَ زَیَّنَہٗ فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ وَ کَرَّہَ اِلَیۡکُمُ الۡکُفۡرَ ------------------------------