خزائن الحدیث |
ترجمہ:اے اﷲ! میں آپ سے ملاقات کا شوق مانگتا ہوں، جو مضر نہ ہو اور اس سے کوئی گمراہی کا فتنہ نہ پیدا ہو۔حدیث شَوْقًا اِلٰی لِقَائِکَ کی شرح مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ اﷲ کی محبت کا غم ہمیشہ گرم رہتا ہے اس کے علاوہ دنیا کے سارے ہنگامے ٹھنڈے پڑجاتے ہیں۔ آج جو بچہ ہے کل دولہا بنا پھر بابا ہوگیا پھر دادا ہوگیا پھر قبر میں لیٹ گیا۔ سب ہنگامے سرد ہوگئے ؎ زیں سبب ہنگامہ ہا شد کُل ھَدَر باشد ایں ہنگامہ ہر دم گرم تر بس اﷲ تعالیٰ کی محبت کا ہنگامہ ہر دم گرم تر رہتا ہے، باقی سارے ہنگامے فانی ہیں۔ شادی بیاہ کی خوشیاں منائی جارہی ہیں ، پھر بچوں کی پیدایش پر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ آج خوشیاں منائی جارہی ہیں کل کو غمی ہورہی ہے، جن کے ہاتھوں سے آؤ بھگت ہورہی تھی انہی ہاتھوں سے دفن کررہے ہیں، جس بیوی کے لیے ہر وقت بے چین رہتے تھے اس بیوی کے دانت ٹوٹ گئے اور آنکھوں پر بارہ نمبر کا چشمہ لگ گیا، کمر جھک گئی تو نازُکی اُس کمر کی کہاں گئی؟ بس یہی ہے دنیایہاں کی ہر چیز فانی ہے۔ اس لیے دنیا دل لگانے کے قابل نہیں ہے۔ ایک وقت ہے کہ بچہ ہوتا ہے پھر جوان ہوتا ہے پھر بابا بن جاتا ہے پھر دادا بن جاتا ہے اور بعض لوگ پردادا بھی ہوجاتے ہیں لیکن ایک دن اﷲ سے ملاقات کرنا ہے اس لیے یہ دعا کیجیے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اَسْاَلُکَ شَوْقًا اِلٰی لِقَائِکَ مِنْ غَیْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّۃٍ وَّلَا فِتْنَۃٍ مُّضِلَّۃٍ یا اﷲ! میں آپ سے ملاقات کا شوقِ طلب مانگتا ہوں، یہ مطلوبِ نبوت ہے، دنیا والے مرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ ہائے میرا مکان! ہائے میری کار! ہائے میری شاندار مرسڈیز! ہائے یہ کون لے گا؟ یہ کہاں جائے گی اور اﷲوالے کس طرح مرتے ہیںشَوْقًا اِلٰی لِقَائِکَ اﷲتعالیٰ کی ملاقات کی تڑپ لے کرجاتے ہیں۔ مگر وہ طلب ایسی ہے جو مطلوب بشرطِ شئی ہے غَیْرِضَرَّاءَ مُضِرَّۃٍ اﷲتعالیٰ اپنی ملاقات کا شوق دے مگر وہ ایسا ہو جو مضر نہ ہو، ایسا نہ ہو کہ شوق میں ہم بیمار ہوجائیں یا دماغی توازن کھو بیٹھیں۔ ایسا شوق ہو جو ہمارے جسم کو نقصان نہ دے وَلَا فِتْنَۃٍ مُّضِلَّۃٍ اور دوسروں کو بھی نقصان نہ دے یعنی اس سے کوئی فتنہ گمراہی کا نہ پیدا ہو اور فتنۂ گمراہی کیسے پیدا ہوگا کہ ہائے میرےاﷲ! ہائے میرے اﷲ!آپ کہاں ملیں گے اور سب بیوی بچوں اور کاروبار کو چھوڑ کر جنگل کو نکل گئے تو یہ دوسروں کے لیے بھی فتنہ ہے۔ یا غلبۂ شوق میں زیادہ آلودۂ