خزائن الحدیث |
|
زندہ سے پیدا کی گئی ہیں۔ بخاری شریف کی حدیث میں اسی طرف اشارہ ہے: اَلْمَرْاَۃُ کَالضِّلْعِ اِنْ اَقَمْتَھَاکَسَرْتَھَا وَ اِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا اسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَ فِیْھَا عِوَجٌ؎ عورت مثل ٹیڑھی پسلی کے ہے، اگر اس کو سیدھا کرو گے تو توڑ دو گے اور اگر اس سے فائدہ اٹھاؤ گے تو اسی حالت میں اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو کہ اس کے اندر ٹیڑھا پن رہے گا۔ اس حدیث کو امام بخاریبَابُ الْمُدَارَاۃِ مَعَ النِّسَاءِکے ذیل میں لائے ہیں جس سے بیویوں کے ساتھ حسنِ سلوک کا سبق ملتا ہے اور ان کی بداخلاقیوں پرصبر و تحمل کی تعلیم بھی ملتی ہے۔ دوسری حدیث میں تصریح ہے کہ ٹیڑھی پسلی سے ان کو پیدا کیا گیا ہے: وَاسْتَوْصُوْا بِالنِّسَاءِ خَیْرًا فَاِنَّھُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلْعٍ؎ عورتوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کو قبول کرو، کیوں کہ ان کو ٹیڑھی پسلی سے پیدا کیا گیا ہے۔حدیث نمبر۵۳ اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ؎ ترجمہ:مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کامل اور پکا مسلمان، اللہ کا بہت پیارا مسلمان وہ ہے کہ جس ------------------------------