خزائن الحدیث |
|
کبھی ترجیح نہ دے، جیسا کہ رابعہ عدویہ فرماتی ہیں کہتو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے اور محبت بھی ظاہر کرتاہے، یہ عجیب بات ہے، اگر تیری محبت صادق ہوتی تو اطاعت محبوب کی ضرور کرتا، کیوں کہ ہر محب اپنے محبوب کی اطاعت کرتا ہے۔محبت و اطاعت پر معیتِ موعود کی تفصیلی تحقیق تفاسیر اور احادیث کی روشنی میں کیا محبت پر معیت سے یہ مراد ہے کہ جنت میں سب ایک ہی درجہ میں جمع ہوں گے اور فاضل اور مفضول میں فرق نہ رہے گا؟ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق:جب اصحاب رسول اللہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) جنت میں کس طرح بعض کو بعض دیکھیں گے؟ تو یہ آیت نازل ہوئی: وَ مَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَ الرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیۡقِیۡنَ وَ الشُّہَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیۡنَ ؎ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اِنَّ الْاَ عْلَیْنَ یَنْحَدِرُوْنَ اِلٰی مَنْ ھُوْ اَسْفَلُ مِنْھُمْ فَیَجْتَمِعُوْنَ فِیْ رِیَاضِھَا… الٰخ؎ اعلیٰ جنت کے لوگ اسفل والوں کے پاس نزول فرما ویں گے اور جنت کے باغوں میں جمع ہوا کریں گے اِنَّ ھٰذِہِ الْمَعِیَّۃَ وَالْمُوَاجَھَۃَ وَالْمُجَامَلَۃَ تَخْتَلِفُ بِاخْتِلَافِ حُسْنِ الْمُعَامَلَۃِ، وَاللہُ اَعْلَمُ؎ اور ہر شخص کی معیت اپنے بزرگوں کے ساتھ حسبِ اختلافِ حسنِ معاملہ مختلف ہو گی۔ حضرت حکیم الامت تھانوی کی تحقیق:حضرت تھانوی بیان القرآن میں اس معیت کی تفسیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ ساتھ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ اشخاص ان حضرات کے درجہ میں چلے جائیں گے، کیوں کہ یہ اس نص قطعی کے خلاف ہےہُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ اللہِ؎ بلکہ مطلب یہ ہے کہ اپنے درجۂ سافلہ ------------------------------